جمعرات 7 مئی 2026 - 02:24
حدیث روز | میدان نبرد میں استواری

حوزه / امیر المؤمنین حضرت علیہ السلام نے ایک روایت میں میدان جنگ میں استوار رہنے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب «نهج البلاغه» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسب ذیل ہے:

قال أمیر المؤمنین علیه‌ السلام:

تَزُولُ الْجِبَالُ وَ لَا تَزُلْ، عَضَّ عَلَی نَاجِذِکَ، أَعِرِ اللَّهَ جُمْجُمَتَکَ، تِدْ فِی الْأَرْضِ قَدَمَکَ، ارْمِ بِبَصَرِکَ أَقْصَی الْقَوْمِ وَ غُضَّ بَصَرَکَ، وَ اعْلَمْ أَنَّ النَّصْرَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ

امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

خبردار! پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائے، تم نہ ہٹنا، اپنے دانتوں کو بھینچ لینا۔ اپنا کاسہ سر اللہ کے حوالے کر دینا۔ زمین میں قدم گاڑ دینا۔ نگاہ آخرِ قوم پر رکھنا (دشمن کی تعداد اور ساز و سامان سے مت ڈرنا)۔آنکھوں کو بند رکھنا اور یہ یاد رکھنا کہ مدد اللہ ہی کی طرف سے آنے والی ہے۔

نهج البلاغه، خطبه 11

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha