۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
News ID: 394202
1 نومبر 2023 - 08:26
حدیث روز

حوزہ / امیرالمؤمنين حضرت علی عليه السلام نے ایک روایت میں منافقین کی نشانیوں کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیر المؤمنين(ع) :

و لَقد قالَ لي رسولُ اللّه ِصلى الله عليه و آله: إنّي لا أخافُ على اُمَّتي مُؤمِنا و لا مُشرِكا، أمّا المُؤمنُ فيَمنَعُهُ اللّه ُ بإيمانِهِ ، و أمّا المُشرِكُ فيَقمَعُهُ اللّه ُ بشِركِهِ، و لكنّي أخافُ علَيكُم كُلَّ مُنافِقِ الجَنانِ، عالِمِ اللِّسانِ ، يقولُ ما تَعرِفونَ ، و يَفعَلُ ما تُنكِرونَ

امیرالمؤمنين امام علی علیه السلام نے فرمایا:

مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله وسلم نے فرمایا تھا کہ مجھے اپنی امت کے بارے میں نہ مؤمن سےکھٹکا ہے اور نہ مشرک سے۔ کیونکہ اللہ مؤمن کی اس کے ایمان کی وجہ سے (برائی سے) حفاظت کرے گا اور مشرک کو اس کے شرک کی وجہ سےذلیل وخوار کرے گا۔(کوئی اس کی بات پر کان نہ دھرے گا) بلکہ مجھے تمہارے لیے ہر اس شخص سے اندیشہ ہےکہ جو دل سے منافق اور زبان سے عالم ہے۔ کہتا وہ ہے جسے تم اچھا سمجھتے ہو اور کرتا وہ ہے جسے تم برا جانتے ہو۔

نہج البلاغه: مکتوب نمبر 27

تبصرہ ارسال

You are replying to: .