۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام موسی کاظم علیه السلام نے ایک روایت میں ان چار ضروری مسائل کو بیان فرمایا ہے جن کا علم ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "كشف الغمّه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الکاظم علیه السلام:

وَجَدْتُ عِلْمَ النّاسِ فى اَرْبَـعٍ: اَوَّلُــها اَنْ تَعْرِفَ رَبَّكَ، وَالثّانِيَةُ اَنْ تَعْرِفَ ما صَنَعَ بِكَ، وَالثّـالِثَةُ اَنْ تَعْـرِفَ مـا اَرادَ مِنْكَ، وَالرّابِعَةُ اَنْ تَعْرِفَ ما يُخْرِجُكَ مِنْ دينِكَ

حضرت امام موسی کاظم علیه السلام نے فرمایا:

میں نے لوگوں کے علم ودانش کو چار چیزون میں پایا ہے:

اول: یہ کہ اپنے پروردگار کو پہچانیں

دوم: یہ جانیں کہ پروردگار نے ان کے ساتھ کیا کیا ہے

سوم: یہ جانیں کہ پرورگار نے ان سے کیا چاہا ہے

چہارم: وہ یہ جانیں کہ کون سی چیز انہیں ان کے دین سے باہر کرتی ہے۔

كشف الغمّه، ج 3 ص 45

تبصرہ ارسال

You are replying to: .