حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "الغیبة" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام :
فَاِنْ ماتَ وَ قامَ القائِمُ بَعْدَهُ كانَ لَهُ مِنَ الاَْجْرِ مِثْلُ اَجْرِ مَنْ اَدْرَكَهُ، فَجِدُّوا وَانْتَظِرُوا هَنيئا لَكُمْ اَيَّتُهَا الْعِصابَهُ الْمَرْحُومَةُ
امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:
اگر کوئی حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجه الشريف کے انتظار میں ہو اور ان کے قیام سے پہلے اسے موت آ جائے تو اس کا اجر و ثواب اس شخص کی طرح ہے جس نے امام عجل اللہ تعالی فرجه الشريف کے (ظہور کے) زمانے کو درک کیا ہو۔ پس سعی کرو اور ہمیشہ امام کے انتظار میں رہو۔ مبارک ہو تمہیں اے وہ دوستان کہ خدا کا لطف و کرم جن کے شامل حال ہے۔
کتاب الغیبة نعمانی، ص200