حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ علم الہدی نے آج حرم امام رضا(ع) میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 ذی القعدہ کو زیارت امام رضا علیہ السلام کا دن قرار دیا گیا ہے اور اس دن کی خاص وجہ شہادت نہیں ہے۔ انہوں نے آیت اللہ گلپایگانی کا واقعہ نقل کیا کہ انہوں نے اس دن ہر سال مشہد میں حضرت رضا(ع) کی زیارت کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ مأمون نے سیاسی چال کے تحت امام کو مدینہ سے خراسان بلوایا – ظاہر میں خلافت سونپنا اور باطن میں شہادت کا منصوبہ تھا۔ امام(ع) نے رخصتی کے وقت فرمایا کہ یہ شہادت کا سفر ہے، جس پر مدینہ والوں میں کہرام مچ گیا۔
آیت اللہ علم الہدی نے کہا کہ امام کی غربت صرف جغرافیائی نہیں تھی، بلکہ وہ مظلومیت تھی جسے لوگ سمجھ نہ سکے۔ ظاہر میں ولی عہدی تھی، لیکن باطن میں شہادت کی تیاری تھی۔ مأمون نے عوام سے چھپا کر رات کے وقت دفن کا حکم دیا، تاکہ امام مکمل غربت میں دفن ہوں، یہی وجہ ہے کہ امام رضا علیہ السلام کو غریب الغرباء کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل بیت(ع) کی سیرت میں مظلومیت اور ایثار کا خاص مقام ہے، اور امام رضا(ع) نے مأمون کی سازش ناکام بنانے کے لیے یہ سب کچھ برداشت کیا۔









آپ کا تبصرہ