حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اداره تبلیغات اسلامی کاشان کے سرپرست حجت الاسلام مہدی بصیرتی نے شہید رئیسی اور شہدائے خدمت کی دوسری برسی کے موقع پر حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کے دوران انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: رہبر شہید (رہ) انقلاب نے شہید رئیسی کی توصیف میں جو کچھ بارہا کہا، وہ محض ان کی ذاتی اخلاقی خصوصیات کا مجموعہ نہیں تھا بلکہ ایک انقلابی اور عوامی حکمرانی کے نمونے کو پیش کرنا تھا۔ ایک ایسا نمونہ جس میں ذمہ دار خود کو طاقت کا مالک نہیں سمجھتا بلکہ عوام کا خادم اور میدان کا سپاہی ہوتا ہے۔
اداره تبلیغات اسلامی کاشان کے سرپرست نے رہبر شہید (رہ) کے بیانات میں شہید رئیسی کی سب سے اہم خصوصیت ان کے عوامی ہونے کو قرار دیا اور کہا: انقلابی ادبیات میں شہید جمہور کا عوامی ہونا، معاشرے کے اندر حقیقی موجودگی، عوام کے مسائل کو محسوس کرنا، محروم علاقوں کی مشکلات کو سمجھنا اور مشکلات سے فرار نہ کرنا وغیرہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا: شہید رئیسی فقط صدارت کی کرسی سے حکومت نہیں کرتے تھے بلکہ خود قریب سے عوام کے درمیان میں حاضر ہوتے تھے۔ یہ وہی منطق ہے جسے رہبر شہید (رہ) "میدانی انتظامی امور کی انجام دہی" کہتے تھے۔ ایک منتظم جو خود لوگوں کے درمیان موجود ہوتا ہے، حقیقت کو محسوس کرتا ہے اور فیصلہ میدانی حقائق سے کرتا ہے نہ کہ رسمی رپورٹوں کی فضا سے۔
حجت الاسلام بصیرتی نے شہید رئیسی کی ایک اور اہم خصوصیت کو ان کی انتھک محنت قرار دیتے ہوئے کہا: شہید رئیسی نے اپنے دورِ حکومت میں دکھا دیا کہ انقلابی انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے رات دن نہیں دیکھتی۔









آپ کا تبصرہ