جمعہ 22 مئی 2026 - 19:46
حزب اللہ کا بڑا ڈرون حملہ، صہیونی فوج کا آئرن ڈوم سسٹم تباہ

حوزہ/ لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کرتے ہوئے آئرن ڈوم سسٹم کے ایک پلیٹ فارم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ متعدد صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کرتے ہوئے آئرن ڈوم سسٹم کے ایک پلیٹ فارم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ متعدد صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے جنوبی لبنان کی سرحد پر “دو سکیورٹی واقعات” پیش آنے کا اعتراف کیا ہے۔ صہیونی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے خودکش ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم چھ اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقاومتی مجاہدین نے “ابابیل” خودکش ڈرون کے ذریعے صہیونی فوج کے “برانیت” فوجی اڈے میں نصب آئرن ڈوم سسٹم کے ایک پلیٹ فارم کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق برانیت چھاؤنی میں موجود صہیونی فوجیوں کے اجتماع کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

ادھر اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے مرگالیوت کے قریب رامیم کی پہاڑیوں میں واقع صہیونی فوجی پوزیشن پر بھی کئی ڈرون حملے کیے ہیں۔

لبنانی مقاومت نے مزید ایک کارروائی میں “الراهب” فوجی مرکز میں موجود صہیونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha