ہفتہ 23 مئی 2026 - 13:27
شہادت کی آرزو میں جینے والے طالبِ علم کی ایمان افروز داستان

حوزہ/ شہید طالبِ علم محمد مسرور کی ڈائری سے ایک نہایت روح پرور اور ایمان افروز تحریر سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے خواب میں امام سجادؑ کی زیارت اور اپنی شہادت کی بشارت کا تذکرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید طالبِ علم محمد مسرور کی ڈائری سے ایک نہایت روح پرور اور ایمان افروز تحریر سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے خواب میں امام سجادؑ کی زیارت اور اپنی شہادت کی بشارت کا تذکرہ کیا ہے۔

شہید محمد مسرور اپنی ڈائری میں لکھتے ہیں کہ انہوں نے خواب میں دیکھا کہ امام سجادؑ ان کی والدہ کو ان کی شہادت کی خوشخبری دے رہے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں:

“میں نے خواب میں امام سجادؑ کے مبارک چہرے کی زیارت کی۔ آپؑ نے فرمایا: ‘تمہیں مقامِ شہادت نصیب ہوگا۔’ یہ خواب میرے لیے بے حد خوشی کا سبب بنا اور میں نے پوری زندگی اسی امید کے سہارے گزاری۔”

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ انہیں کامل یقین تھا کہ ایک دن انہیں شہادت نصیب ہوگی اور وہ ہمیشہ اسی لمحے کے منتظر رہتے تھے۔ ان کے بقول: “میں دعا کرتا تھا کہ خداوند عالم مجھے بھی شہداء کے قافلے میں شامل فرمائے۔ میری نمازِ قنوت کی دائمی دعا ‘اللهم ارزقنی توفیق الشهادة فی سبیل الله’ تھی، اور میں خدا سے شہادت کے علاوہ کسی اور موت کا طلبگار نہیں تھا۔”

شہید محمد مسرور نے اپنی وصیت میں یہ بھی لکھا تھا کہ ان کی زندگی میں کوئی بھی ان کی ڈائری نہ پڑھے۔ ان کی اس روحانی کیفیت اور جذبۂ شہادت نے اہلِ ایمان کے دلوں کو متاثر کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha