پیر 25 مئی 2026 - 13:10
عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات کا حل سب سے اہم ذمہ داری ہے: آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: آج نظامِ اسلامی کے ذمہ داروں کا سب سے اہم کام عوام کی خدمت اور موجودہ مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید حضرت حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے ڈاکٹر علی دارابی، قائم مقام وزیر میراث ثقافتی، سیاحت و دستکاری نے ملاقات کی ہے۔

اس مرجع تقلید نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: آج اسلامی نظام کے مدیران کا سب سے اہم کام عوام کی خدمت اور موجودہ مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے ڈاکٹر دارابی کے کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ کے بارے میں میرا طویل عرصے سے تعارف ہے، میں جانتا ہوں کہ الحمدللہ آپ اسلامی نظام کے کامیاب مدیروں میں سے ہیں اور جہاں بھی رہے، آپ کا مقصد عوام کی خدمت رہا ہے۔ آج بھی سب سے اہم کام یہی عوام کی خدمت اور موجودہ مشکلات کے حل کی کوشش ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha