جمعرات 28 مئی 2026 - 12:10
کولکاتا و مرشد آباد میں نہج البلاغہ علمی مقابلے کی پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

حوزہ/ یام شیعہ ٹی وی چینل حیدرآباد (دکن) کے زیرِ اہتمام منعقدہ نہج البلاغہ علمی مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کولکاتا اور مرشد آباد کے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی، جس میں کامیاب طلبہ کو میڈل، سرٹیفیکیٹ اور خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یام شیعہ ٹی وی چینل، حیدرآباد (دکن) کی جانب سے ہندوستان کے مختلف شہروں میں نہج البلاغہ پر مبنی ایک علمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مغربی بنگال کے شہر کولکاتا اور مرشد آباد میں ادارۂ اسلامی تعلیمات کولکاتا کے ماتحت طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

یہ علمی پروگرام مولانا محمد طیب علی انصاری قمی اور مولانا سید احسن نقوی امامِ جمعہ والجماعت، چوک شاہی جامع مسجد مرشد آباد کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔ مقابلے میں مجموعی طور پر 77 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 29 طلبہ و طالبات نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

کامیاب ہونے والوں میں:

13 طلبہ و طالبات نے 600 میں سے مکمل 600 نمبرات حاصل کیے،

8 طلبہ و طالبات نے 599/600 نمبرات حاصل کیے،

جبکہ 8 طلبہ و طالبات نے 598/600 نمبرات حاصل کرکے کولکاتا اور مرشد آباد کے مومنین کا سر فخر سے بلند کردیا۔

مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کے اعزاز میں “تقریبِ تقسیمِ انعامات” کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہر طالب علم کو میڈل، سرٹیفیکیٹ اور بطورِ کامن پرائز ٹیب بیگ پیش کیا گیا۔ اسی طرح اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مزید برآں، کامیاب طالبہ نرجس فاطمہ بنت سید نور حسین، ساکن مٹیابرج، جو حیدرآباد (دکن) کے لیے منتخب ہوئی تھیں، انہیں ادارۂ اسلامی تعلیمات کی جانب سے عراق کی مقدس زیارت کا خصوصی انعام بھی پیش کیا گیا۔

تقریبِ تقسیمِ انعامات بروز سنیچر 23 مئی 2026 کو امامبارگاہ بی بی انارو صاحبہ، کولکاتا میں، جبکہ بروز سوموار 25 مئی 2026 کو کتابخانۂ شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ، چوک شاہی جامع مسجد، مرشد آباد میں منعقد ہوئی۔

ان تقریبات میں طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے علماء کرام، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ الیاس حسین، مولانا سید امان حیدر رضوی، مولانا ڈاکٹر رضوان السلام خان، مولانا مکبر حسن خان، مولانا سید احسن نقوی، اور ذاکرِ اہلِ بیت سید رضا علی رضوی نے شرکت کی اور اپنے پرنور بیانات کے ذریعے طلبہ و طالبات کی علمی و دینی تربیت پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha