پیر 22 جون 2026 - 17:17
رہبرِ معظم کے حکم سے حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین احسانی مرکزِ خدماتِ حوزہ ہائے علمیہ کے نئے سربراہ مقرر

حوزہ/ رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای نے حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین احسانی کو حوزہ علمیہ ایران کی انتظامیہ کمیٹی (مرکزِ خدماتِ حوزہ ہائے علمیہ) کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای نے حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین احسانی کو حوزہ علمیہ ایران کی انتظامیہ کمیٹی (مرکزِ خدماتِ حوزہ ہائے علمیہ) کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس سلسلے میں آج صبح قم المقدسہ میں مرکزِ خدماتِ حوزہ ہائے علمیہ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران رہبرِ معظم انقلاب کا حکم دفترِ رہبری کے حوزوی روابط کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدیان نے پڑھ کر سنایا۔

واضح رہے کہ حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین احسانی کو چند روز قبل بھی رہبرِ معظم انقلاب کے حکم سے مرکزِ خدماتِ حوزہ ہائے علمیہ کے ہیئتِ مدیرہ کا رکن مقرر کیا گیا تھا، اور اب انہیں ادارے کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha