جمعرات 25 جون 2026 - 12:13
دین کی بنیاد اللہ کی وحدانیت ہے: مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ امام باڑہ غفران مآبؒ میں عشرۂ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ حضرت علیؑ نے نہج البلاغہ میں فرمایا ہے کہ دین کی پہلی سیڑھی اللہ کی معرفت ہے ۔

لکھنؤ/ امام باڑہ غفران مآبؒ میں عشرۂ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا کلب جوادنقوی نے کہاکہ حضرت علیؑ نے نہج البلاغہ میں فرمایاہے کہ دین کی پہلی سیڑھی اللہ کی معرفت ہے ۔

دین کی بنیاد اللہ کی وحدانیت ہے: مولانا کلب جواد نقوی

انہوں نے کہاکہ جب تک انسان توحید کا قائل نہیں ہوگا تب تک نہ تو وہ عدل کاقائل ہوسکتاہے اور نہ نبوت کا۔جو نبوت کا قائل نہیں وہ امامت کو کیا مانیں گے ۔اور جس نے امامت کا انکار کردیا اس کا ایمان قیامت پر بھی نہیں ہوسکتا۔مولانانے کہاکہ توحید دین کی بنیاد ہے ۔بغیر معرفت کے عبادت کا ثواب بھی کم ہوجاتاہے ۔حضرت علیؑ سے پوچھاگیاتھاکہ کیاآپ نے خداکو دیکھاہے؟ آپؑ نے فرمایاکہ میں اس خداکی عبادت نہیں کرتاجس کو نہ دیکھاہو، مگر میں نے خداکو سر کی آنکھوں سے نہیں بلکہ دل کی آنکھوں سے دیکھاہے ۔یہ علیؑ کی معرفت کی منزل کمال تھی ۔مولانانے کہاکہ اہلبیت رسولؑ صفات و کمالات الہیہ کے مظہر ہیں ۔اگر خداکی طاقت، علم، اختیار اور تمام وصفات وکمالات کو دیکھناچاہتے ہو تو اہلبیت ؑ کو دیکھو ۔

دین کی بنیاد اللہ کی وحدانیت ہے: مولانا کلب جواد نقوی

مولانانے آصفی امام باڑے سےانتظامیہ کے ذریعہ شہید آیۃ اللہ خامنہ ای ؒ کی تصویر ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صرف عرب ملکوں میں ہی اسرائیل کی حکومت نہیں ہے بلکہ ہندوستان میں بھی اسرائیل کا واضح اثرونفوذ ہے ۔یہاں بھی جو پالیسیاں بن رہی ہیں ان پر اسرائیل کا اثر ملاحظہ کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بڑے امام باڑے سے شہید آیۃ اللہ خامنہ ایؒ کی تصویر ہٹانایہ ظاہر کرتاہے کہ ہندوستان میں مودی اور یوگی کی حکومت نہیں بلکہ اسرائیل کی حکومت ہے ۔مولانانے کہاکہ ہم انگریزوں کی غلامی سے تو آزاد ہوگئے مگر اب امریکہ واسرائیل کی غلامی کررہے ہیں ، اس کوختم کرناہوگااور ضروری اقدامات کرناہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ہرگز کسی کی غلامی برداشت نہیں کریں گے ۔

دین کی بنیاد اللہ کی وحدانیت ہے: مولانا کلب جواد نقوی

مجلس کے آخر میں مولانانے علمدار کربلا، فرزند حضرت علیؑ حضرت ابوالفضل العباس ؑ کے فضائل اور مصائب بیان کئے ۔مولانانے کہاکہ عباسؑ حضرت علی ؑ کی دعا کا نتیجہ ہیں ، یہی وجہ ہے کہ حضرت عباسؑ کوعلم، صبر، شجاعت اور اطاعت حضرت علیؑ سے ملی ۔انہوں نے کہاکہ حضرت عباسؑ کامرتبہ صرف شجاعت میں بلند نہیں بلکہ علم میں بھی آپ کا بہت اعلیٰ مقام ہے ۔کیونکہ حضرت عباس نے براہ راست حضرت علیؑ سے علم حاصل کیاتھا۔آخر میں مولانانے حضرت عباسؑ کی سقائی اور شہادت کے واقعے کو بیان کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha