ہفتہ 27 جون 2026 - 12:35
امام حسین علیہ السلام کسی ملک و ملت کی ملکیت نہیں بلکہ وہ محسن انسانیت ہیں: مولانا ابنِ حسن املوی

حوزہ/ انجمن حسینیہ رجسٹرڈ املو کے زیر اہتمام عزاخانہ ابو طالب املو سےعاشورہ محرم کا قدیم روایتی جلوس تعزیہ برآمد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو،مبارکپور(اعظم گڑھ)/ امام حسین ابن علی علیہ السلام کی ذاتِ اعلیٰ صفات کسی خاص ملک و ملت کی ملکیت نہیں بلکہ وہ محسن انسانیت ہیں۔کائنات کی ہر شئی خواہ ارضی مخلوق ہوں یا سماوی مخلوق سب پر امام حسین کا احسان عظیم ہے۔ آپ کی قربانی اور آپ کا پیغام پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ اور نجات کا راستہ ہے۔امامِ عالی مقام کے اس عالمگیر اور آفاقی پیغام کو چند نمایاں حوالوں سے سمجھا جا سکتا ہے:ظلم کے خلاف استقامت: میدانِ کربلا میں امام حسین نے وقت کے سب سے بڑے ظالم و جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کر کے یہ ثابت کیا کہ حق کی خاطر ڈٹ جانا ہر دور کے مظلوم کی ضرورت ہے۔ آپ کی یہ جدوجہد آج دنیا بھر کے سیاسی اور سماجی حقوق کی تحریکوں کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔انسانی اقدار کی پاسداری: آپ نے دشمن کی پیاس بجھانے کے لیے پانی کی فراہمی میں کوئی تفریق نہیں برتی، جو کہ بہترین انسانی اخلاق اور اعلیٰ ظرفی کا مظہر ہے۔محسنِ انسانیت: آپ کا یہ فرمان کہ "اگر تمہارا دین نہیں ہے تو کم از کم دنیا میں آزاد انسان تو بنو"، بلا تفریق مذہب و ملت تمام انسانوں کے ضمیر کو بیدار کرنے والا ایک عالمگیر اصول ہے۔آفاقی اور بین الاقوامی اثرات: یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف مذاہب اور خطوں کے رہنما جیسے کہ ہندوستان کے مہاتما گاند ی جی بھی آپ کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور آپ کی جدوجہد کو ظلم کے خلاف کامیابی کا راز مانتے ہیں۔

امام حسین علیہ السلام کسی ملک و ملت کی ملکیت نہیں بلکہ وہ محسن انسانیت ہیں: مولانا ابنِ حسن املوی

ان خیالات کا اظہار مولانا ابن حسن املوی واعظ نے انجمن حسینیہ رجسٹرڈ املو کے زیر اہتمام عزاخانہ ابو طالب محلہ محمود پورہ املو میںعاشور محرم کے قدیم روایتی جلوس کے برآمدگی کے موقع پر افتتاحی تقریر کے دوران کیا۔

امام حسین علیہ السلام کسی ملک و ملت کی ملکیت نہیں بلکہ وہ محسن انسانیت ہیں: مولانا ابنِ حسن املوی

واضح رہے کہ مذکورہ جلوس بوقت دس بجے دن انجمن حسینیہ رجسٹرڈ املو کے زیر اہتمام امامباڑہ عزاخانہ ابو طالب محمود پورہ املو سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے گشت کرتا ہوا بوقت شام قریب پانچ بجے روضہ امام حسین علیہ السلام واقع املو بازار میں اختتام پزیرا ہوا۔اس دوران انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کے ممبران نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کرکے شہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

امام حسین علیہ السلام کسی ملک و ملت کی ملکیت نہیں بلکہ وہ محسن انسانیت ہیں: مولانا ابنِ حسن املوی

امام حسین علیہ السلام کسی ملک و ملت کی ملکیت نہیں بلکہ وہ محسن انسانیت ہیں: مولانا ابنِ حسن املوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha