جمعہ 24 جولائی 2026 - 22:18
قیامت کے دن ہر شخص کو اس کے امام کے ساتھ بلایا جائے گا: مولانا قسیم حیدر رضوی

حوزہ/ انجمن حسینیہ رجسٹرڈ املو کے زیراہتمام عزا خانہ ابو طالب کے صحن میں سالانہ شب بیداری کے چھبیسویں دور کا انعقاد

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو،مبارکپور(اعظم گڑھ)/ یہ حقیقت ہے کہ راستہ نجات نہیں دلائے گا بلکہ رہنما نجات دلائے گا۔یہ قول اس فلسفے کے عین مطابق ہے کہ محض اصول،ضابطے اور بے جان راستے انسان کو منزل یا فکری و اخلاقی آزادی نہیں دلاتے جب تک کہ کوئی سچا اور باصلاحیت رہنما ہاتھ پکڑ کر صحیح سمت نہ دکھائے۔

قیامت کے دن ہر شخص کو اس کے امام کے ساتھ بلایا جائے گا: مولانا قسیم حیدر رضوی

قرآن مجید میں خداوند عالم کا واضح اعلان ہے کہ ’’جس دن ہم ہر انسان کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے‘‘۔اچھے لوگوں کو ان کے اچھے امام کے ساتھ اور برے لوگوں کو ان کے برے امام کے ساتھ پکارا جائے گا۔انبیاء کی طرح ائمہ کا بھی معصوم اور منصوص من اللہ ہونا ضروری ہے کیونکہ بخشس اور نجات ِ اخروی کا دارومدار امام کی اطاعت و تابعداری پر منحصر ہے۔یہ بات بالکل درست اور صحیح ہے کہ لوگوں کے امام و رہنما دو طرح کے ہوتے ہیں ایک حق کی طرف بلانے والے جو جنت کا راستہ دکھاتے ہیں اور دوسرے باطل کی طرف بلانے والے جو جہنم کی طرف لے جاتے ہیں۔

قرآن مجید میں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا دریائے نیل عبور کرنے واقعہ موجود ہے جو ہمیں کھلا ہوا ثبوت فراہم کرتا ہے کہ فرعون کے لشکر میں سب گنہگار اور برے نہیں تھے مگر فرعون ایسے گنہگار رہنما اور خود ساختہ خدا کی اقتدا ء کرتے تھے اس لئے وہ بھی غرق ہو گئے۔اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں میں سب نیک اور مومن نہیں تھے مگر اللہ کے بنائے ہوئے معصوم رہنما کے نقش قدم پر چلنے کی وجہ سے وہ بھی نجات یافتہ بن گئے۔

قیامت کے دن ہر شخص کو اس کے امام کے ساتھ بلایا جائے گا: مولانا قسیم حیدر رضوی

امامت وہ عظیم المرتبت عہدۂ الٰہی ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جب اللہ نے عطا کیا تو سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۱۲۴ کے مطابق آپ نے خواہش ظاہر کی کہ میری اولاد کو بھی یہ عہدہ عطا ہو تب ارشاد الٰہی ہو ا کہ ہاں آپ کی ذریت میں بھی عہدۂ امامت عطا ہوگا مگرظالموں کو یہ منصب نہیں ملے گا۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ امام کو منتخب کرنا صرف اللہ کے اختیار میں ہے بندوں کو حق نہیں۔

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام مولانا سید قسیم حیدر رضوی قمی سیہی اعظم گڑھ نے انجمن حسینیہ رجسٹرڈ املو کے زیر اہتمام بتاریخ ۸؍ صفر ۱۴۴۸ھ مطابق ۲۳؍جولائی۲۰۲۶ء بروز جمعرات بوقت ۹؍بجے شب امامباڑہ عزاخانہ ابو طالب محلہ محمود پورہ املو مبارکپور کے وسیع و عریض صحن میں حضرت سکینہ بنت الحسین کی یاد میں منعقد سالانہ چھبیسویں دور کی مجلسِ شب بیداری میں خطاب کے دوران کیا۔

قیامت کے دن ہر شخص کو اس کے امام کے ساتھ بلایا جائے گا: مولانا قسیم حیدر رضوی

آخر میں مولانا نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی کمسن پیاری بچی حضرت سکینہ بنت الحسین کی قید شام میں ہونے والی شہادت کے احوال بیان کئے جسے سن کر سامعین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔

پروگرام کا آغاز محمد حسن و ہمنوا ساتھیوں کی سوز خوانی سے ہوا ۔اور انجمن حسینیہ املو،انجمن جوانان حسینی املو،انجمن امامیہ املو،انجمن محبان حسین قدیم سمند پور،انجمن سجادیہ کوپاگنج مئو نے نوحہ خوانی و ماتم پیش کیا۔

نظامت کے فرائض ماسٹر قیصر جاوید املوی اور روشن علی مبارکپوری نے بحسن خوبی انجام دئے۔قریب دو بجے رات میں پروگرام نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

قیامت کے دن ہر شخص کو اس کے امام کے ساتھ بلایا جائے گا: مولانا قسیم حیدر رضوی

قیامت کے دن ہر شخص کو اس کے امام کے ساتھ بلایا جائے گا: مولانا قسیم حیدر رضوی

قیامت کے دن ہر شخص کو اس کے امام کے ساتھ بلایا جائے گا: مولانا قسیم حیدر رضوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha