حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عاشوراء کے دن دی بلڈ ہیروز ٹیم دادو سندھ نے اصغریہ علم و عمل تحریکِ پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تحصیل میہڑ کے تعاون سے نواب شاہ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے اشتراک سے گھنٹہ گھر چوک میہڑ میں تھیلیسیمیا کے معصوم بچوں کے لیے ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سول سوسائٹی اور نوجوانوں نے انسانی جذبے کے ساتھ بھرپور حصہ لیا، جبکہ خواتین کی نمایاں شرکت نے اس خدمتِ انسانیت کو مزید مؤثر بنایا۔
اس کیمپ کے دوران 65 خون کی بوتلیں عطیہ کی گئیں، جو تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے امید اور زندگی کا پیغام ہیں۔
اس موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اصغریہ علم و عمل تحریکِ پاکستان کے مرکزی صدر برادر ایاز علی لاشاری، بلڈ ڈونیشن کے آرگنائیزر ڈاکٹر ہدایت علی کہوسو، ڈاکٹر امام الدین کہوسو اور دی بلڈ ہیروز ٹیم دادو کے ہیڈ رستم علی لاکھیر کے ہمراہ ٹیم کے میڈیا ہیڈ میثم عباس جویو، میڈیا ہیڈ وقار علی جویو، اویئرنیس ہیڈ عاقب علی، اویئرنیس کو ہیڈ اشفاق احمد، ریکارڈ ہیڈ محمد سلیم ناریجو، رضوان علی ساجدی، لقمان طارق اور راشد علی کوسو بھی موجود تھے۔
دی بلڈ ہیروز تمام رضاکاروں، معاون تنظیموں، خون عطیہ کرنے والے افراد اور سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے، جنہوں نے اس انسان دوست مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔









آپ کا تبصرہ