پیر 13 جولائی 2026 - 11:34
شہادتِ امام زین العابدینؑ کی مناسبت سے مدرسہ مرکز حفظ القرآن سکردو میں خصوصی درسی و تربیتی پروگرام کا انعقاد

حوزہ/شہادتِ حضرت امام زین العابدین حضرت امام علی بن الحسینؑ کی مناسبت سے مدرسہ مرکز حفظ القرآن سکردو بلتستان پاکستان میں ایک خصوصی درسی و تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں اساتذۂ کرام، طلبہ اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہادتِ حضرت امام زین العابدین حضرت امام علی بن الحسینؑ کی مناسبت سے مدرسہ مرکز حفظ القرآن سکردو بلتستان پاکستان میں ایک خصوصی درسی و تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں اساتذۂ کرام، طلبہ اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

شہادتِ امام زین العابدینؑ کی مناسبت مدرسہ حفاظ القرآن سکردو میں درسی و تربیتی پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر حجت الاسلام احمد علی صادقی نے قرآنِ کریم کی عظمت، فضیلت اور اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مادیت پرست دور میں، جب انسان دنیاوی مصروفیات اور مادی خواہشات میں گم ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں والدین کا اپنی اولاد کو قرآنِ کریم کی تعلیم و تربیت کے لیے دینی اداروں میں بھیجنا اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت اور عظیم نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے منتخب بندوں کو عظیم ذمہ داریاں عطا کرتا ہے اور قرآنِ مجید سے وابستگی، اس کی تعلیم حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا ایک بڑی سعادت اور الٰہی توفیق ہے۔ طلبہ کو اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے اپنی علمی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

شہادتِ امام زین العابدینؑ کی مناسبت مدرسہ حفاظ القرآن سکردو میں درسی و تربیتی پروگرام کا انعقاد

حجت الاسلام احمد علی صادقی نے مزید کہا کہ قرآنِ کریم انسانیت کے لیے ہدایت، رحمت اور نور کا سرچشمہ ہے۔ اس کی تعلیمات پر عمل اور اس کے پیغام کو معاشرے تک پہنچانا دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے، جبکہ قرآن ہی انسان کو گمراہی کی تاریکیوں سے نکال کر ہدایت کے روشن راستے پر گامزن کرتا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر شہادتِ حضرت امام زین العابدینؑ کی مناسبت سے آپؑ کی حیاتِ مبارکہ، صبر، عبادت، اخلاق اور دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ عالمِ اسلام کی سربلندی، پاکستان کے استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شہادتِ امام زین العابدینؑ کی مناسبت مدرسہ حفاظ القرآن سکردو میں درسی و تربیتی پروگرام کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha