اتوار 19 جولائی 2026 - 14:03
نائجیریا میں اربعین حسینیؑ کے استقبال میں جلوس عزاء برآمد

حوزہ/ نائجیریا میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی قیادت میں اسلامی تحریک کے اراکین اور عزاداروں نے صوبہ جیگاوا کے علاقے بیرنین کُدو میں 1448 ہجری کے اربعین حسینیؑ کے استقبال کے سلسلے میں پہلا جلوس عزاء برآمد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی قیادت میں اسلامی تحریک کے اراکین اور عزاداروں نے صوبہ جیگاوا کے علاقے بیرنین کُدو میں 1448 ہجری کے اربعین حسینیؑ کے استقبال کے سلسلے میں پہلا جلوس عزاء برآمد ہوا۔

یہ جلوس عزا بروز ہفتہ، 3 صفر المظفر 1448 ہجری کو شمالی نائجیریا کے صوبہ جیگاوا کے علاقے بیرنین کُدو میں سینکڑوں عزادارانِ امام حسینؑ کی بھرپور شرکت سے منعقد ہوا۔

جلوس دو مختلف راستوں سے شروع ہوا، پہلا جلوس بابالدو سے روانہ ہوا، جس میں سارا، سمامیا، تسانگاروا، کییاکو، بابالدو، بودینگا اور نواحی علاقوں کے عزادار شریک تھے۔ دوسرا جلوس تسامیا سے روانہ ہوا، جس میں بیرنین کُدو، ایگی، یالوان دامای، کافین گانا، کانگیره اور اطراف کے علاقوں کے عزادار شامل تھے۔

شرکاء نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھے تھے اور اپنے ہاتھوں میں امام خمینیؒ، حضرت آیت اللہ العظمیٰ شہید امام خامنہ‌ای، حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای، حجۃالاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی اور محاذِ مقاومت کے دیگر شہداء کی تصاویر اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ عزاداروں نے نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کے ذریعے واقعۂ کربلا کے شہداء اور اہل بیت علیہم السلام کی مظلومیت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ پروگرام پرامن اور منظم ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جبکہ راستے میں واقع شہروں اور دیہات کے متعدد باشندوں نے عزاداروں کا استقبال کرتے ہوئے ان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

بیرنین کُدو کا یہ جلوس نائجیریا میں سال 1448 ہجری کی پہلا اربعین حسینیؑ جلوس شمار کی جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بھی اسی نوعیت کے پروگرام منعقد ہوں گے، جبکہ اعلان کے مطابق اس سال اربعین کا مرکزی پروگرام نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں منعقد کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha