حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال امیرالمؤمنین علی علیه السلام:
«لَا تَجْعَلَنَّ ذَرَبَ لِسَانِکَ عَلَی مَنْ أَنْطَقَکَ، وَبَلَاغَةَ قَوْلِکَ عَلَی مَنْ سَدَّدَکَ.»
امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:
جس ذات نے تمہیں بولنا سکھایا ہے اسی کے خلاف اپنی زبان کی تیزی صرف نہ کرو۔ اور جس نے تمہیں راہ پر لگایا ہے، اس کے مقابلہ میں فصاحت گفتار کا مظاہرہ نہ کرو۔
نہج البلاغہ، حکمت نمبر 411









آپ کا تبصرہ