اتوار 12 جولائی 2026 - 01:52
حدیث روز | اسلام، محبت کا دین، حتیٰ میدانِ جنگ میں

حوزہ/ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام نے ایک حکم نامے میں جنگ کی حالت میں بھی انسانی اخلاق اور حقوق کی پاسداری کے اصول بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمؤمنین علیه السلام:

«فَإِذَا کَانَتِ الْهَزِیمَةُ بِإِذْنِ اللَّهِ فَلَا تَقْتُلُوا مُدْبِراً، وَلَا تُصِیبُوا مُعْوِراً، وَلَا تُجْهِزُوا عَلَی جَرِیحٍ، وَلَا تُهِیجُوا النِّسَاءَ بِأَذًی، وَإِنْ شَتَمْنَ أَعْرَاضَکُمْ وَسَبَبْنَ أُمَرَاءَکُمْ

امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:

جب اللہ کی توفیق سے فتح حاصل ہو جائے تو پیٹھ پھیر کر بھاگنے والوں کو قتل نہ کرو، بے بسوں کو نقصان نہ پہنچاؤ، زخمیوں کو ختم نہ کرو، اور عورتوں کو اذیت پہنچا کر نہ ستاؤ.چاہے وہ تمہاری عزت و آبرو پر گالیوں سے حملہ کریں اور تمہارے افسروںکو برا بھلا کہیں۔

نہج البلاغہ،مکتوب نمبر14

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha