بدھ 19 اگست 2026 - 01:28
ایران اور ترکی کے علمائے کرام کے درمیان معارفِ دینی کے فروغ کے لیے میڈیا تعاون پر اتفاق

حوزہ / حوزہ علمیہ ایران اور ترکی کے علمائے کرام کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہونے والی نشست میں ترکی میں شیعہ علما اور اسلامی مراکز کی دینی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کی وسیع پیمانے پر عکاسی کے لیے حوزہ نیوز ایجنسی کی آمادگی پر زور دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی جعفری علما یونین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ احد تالان نے حوزہ نیوز ایجنسی کے دورے کے موقع پر حوزہ علمیہ کے مرکز برائے میڈیا و سوشل میڈیا کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی سے ملاقات کی۔

شیخ احد تالان نے ترکی کی جعفری علما یونین کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم ترکی میں اسلام کے تعارف اور اس کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں اور کوشش کریں گے کہ دینی مراکز کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کو بھی اجاگر کریں۔

انہوں نے ایران اور ترکی کے دینی مراکز کے درمیان تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمارا ماننا ہے کہ ہمیں اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے چاہئیں اور دینی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے موجود صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔ بلاشبہ ہم بھی حوزہ علمیہ ایران کے تجربات اور صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

ترکی کی جعفری علما یونین کے سربراہ نے مزید کہا: ہم استنبول میں تقریباً نصف صدی سے علما اور دینی معاشرے کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم خود کو حوزہ علمیہ سے وابستہ سمجھتے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ حوزوی ادارے درحقیقت معاشرے میں روحانیت کی زبان اور آنکھ کا کردار ادا کرتے ہیں۔

ایران اور ترکی کے علمائے کرام کے درمیان معارفِ دینی کے فروغ کے لیے میڈیا تعاون پر اتفاق

انہوں نے ترکی میں موجود میڈیا کی سرگرمیوں اور صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس میدان میں میڈیا کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اور ترکی کا چینل 12 بھی ان صلاحیتوں میں شامل ہے جو مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ کے میدان میں سرگرم ہے اور دینی سرگرمیوں اور اسلامی مراکز کی خدمات کو اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

شیخ احد تالان نے کہا: میڈیا کے میدان میں بھی ہم دینی معارف کی تبلیغ اور تبیین کے لیے سرگرم ہیں اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میڈیا کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔ عالم اسلام میں پیش آنے والے واقعات، حادثات اور مذہبی مناسبتوں کے حوالے سے ترکی کے چینل 12 پر مواد تیار کرتے ہیں اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اس چینل پر سیاسی و دینی شخصیات اور ماہرین سے استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے علما اور معاشرے کے درمیان رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: گزشتہ علما بھی عوام کے ساتھ براہ راست رابطے اور معاشرے کی ضروریات کا جواب دینے کے لیے وسیع پیمانے پر سرگرم رہے ہیں۔ بعض ادوار میں علما کو دباؤ اور مختلف پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن انہوں نے اپنی دینی ذمہ داری سے دستبرداری اختیار نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا: انہی مسلسل سرگرمیوں کے نتیجے میں اس ملک میں مکتب اہل بیت علیہم السلام کو فروغ حاصل ہوا۔ علما کا عوام کے ساتھ رابطہ اور معاشرے میں ان کی موجودگی دینی سرگرمیوں کے تسلسل کے اہم عوامل میں شامل رہی ہے۔

ایران اور ترکی کے علمائے کرام کے درمیان معارفِ دینی کے فروغ کے لیے میڈیا تعاون پر اتفاق

شیخ احد تالان نے کہا: ہمیں اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے چاہئیں اور دینی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے موجود صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے علما اور دینی مراکز کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینی چاہیے۔

حوزہ علمیہ کے مرکز برائے میڈیا و سوشل میڈیا کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے بھی اس نشست میں گفتگو کے دوران کہا: آج حوزہ علمیہ اور ترکی کے دینی مراکز و میڈیا اداروں کے درمیان میڈیا روابط کے فروغ کے لیے مناسب مواقع موجود ہیں اور حوزہ نیوز ایجنسی نے بھی اسی مقصد کے تحت عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ترک زبان کے شعبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج حوزہ نیوز ایجنسی فارسی زبان کے علاوہ مزید 15 زبانوں میں دینی خبریں اور مواد شائع کر رہی ہے اور ترک زبان میں بھی دینی مواد پیش کیا جا رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ترکی کے علما اور دینی مراکز کے تعاون سے اس ملک میں انجام پانے والی ثقافتی، تبلیغی اور دینی سرگرمیوں کا بہتر تعارف اور مؤثر عکاسی کر سکیں گے۔

ایران اور ترکی کے علمائے کرام کے درمیان معارفِ دینی کے فروغ کے لیے میڈیا تعاون پر اتفاق

ایران اور ترکی کے علمائے کرام کے درمیان معارفِ دینی کے فروغ کے لیے میڈیا تعاون پر اتفاق

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha