حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ کشمیریؒ نے ایک واقعہ نقل کرتے ہوئے بتایا کہ نجف اشرف میں حاج آقا مصطفی خمینیؒ سے ملاقات کے دوران انہوں نے دریافت کیا کہ آپ کون سا ذکر پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ سورتِ توحید پڑھ رہا ہوں۔ اس پر انہوں نے بتایا کہ ان کے والد امام خمینیؒ نے انہیں روزانہ ایک ہزار مرتبہ سورتِ توحید پڑھنے اور اس کا ثواب امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کو ہدیہ کرنے کی تاکید فرمائی تھی۔
آیت اللہ کشمیریؒ فرماتے ہیں:
نجف اشرف میں حاج آقا مصطفی خمینیؒ میرے پاس آیا کرتے تھے اور مسلسل ذکر میں مشغول رہتے تھے۔ ایک دن میں نے ان سے پوچھا: ’’آقا مصطفی! آپ کون سا ذکر پڑھ رہے ہیں؟‘‘
انہوں نے جواب دیا: ’’سورتِ توحید پڑھ رہا ہوں۔‘‘
اس کے بعد انہوں نے بتایا: ’’میرے والد نے فرمایا ہے کہ روزانہ ایک ہزار مرتبہ سورتِ ’قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ‘ پڑھو اور اس کا ثواب حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کو ہدیہ کرو، کیونکہ امیرالمؤمنین علیہ السلام اصلِ توحید ہیں۔‘‘
یہ روایت امام خمینیؒ کی امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام سے گہری روحانی عقیدت اور توحید کے ساتھ ولایتِ علوی کے باہمی تعلق کی طرف اشارہ کرتی ہے۔









آپ کا تبصرہ