جمعرات 17 ستمبر 2026 - 10:15
آیت اللہ سیستانی کی جانب سے ایران میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی امداد

حوزہ/ آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کی جانب سے ایران میں حالیہ جنگ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کی جانب سے ایران میں حالیہ جنگ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔

آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کے رکن محمد جواد الاحمد نے ایران کے مختلف شہروں، جن میں تہران اور میناب بھی شامل ہیں، کا دورہ کرنے والی امدادی کمیٹی کی ذمہ داریوں کی تکمیل کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ جنگ نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور جنگ سے متاثرہ خاندانوں میں خصوصی مالی امداد کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق اس مرحلے میں 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم جنگ کے دوران متاثر ہونے والے 3 ہزار 600 خاندانوں میں تقسیم کی گئی۔ اس امداد کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے اور انہیں ہونے والے نقصانات کے ازالے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مالی امداد کے علاوہ امدادی کمیٹی نے اپنے تعمیراتی منصوبوں کے سلسلے کو بھی جاری رکھا۔ اس ضمن میں میناب میں ’’شہدائے میناب اسکول‘‘ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس اسکول کی تعمیر عتبہ حسینیہ کی براہِ راست نگرانی اور تعاون سے انجام دی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha