پیر 28 ستمبر 2026 - 17:45
ملکی ترقی و پیشرفت باہمی خلوص اور یکجہتی سے وابستہ ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے کہا: ملکی ترقی و پیشرفت باہمی خلوص اور یکجہتی سے وابستہ ہے۔ تعلقاتِ عامہ کے شعبے سے وابستہ افراد ملک بھر میں عوام، حکام اور مختلف اداروں کے درمیان خلوص اور باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے اور اسے مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے ایران کے بڑے شہروں کے میئرز کی انجمن کے شعبۂ مواصلات و بین الاقوامی امور کے اراکین سے ملاقات میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: معاشرے میں باہمی ہم آہنگی اور خلوص کو فروغ دینے کے لیے تعلقاتِ عامہ اور مواصلات کے شعبے سے وابستہ افراد کی جانب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تعلقاتِ عامہ سے وابستہ افراد کی اہمیت اور سنگین ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ تعلقاتِ عامہ کے شعبے میں اپنی زندگی انتہائی اہم ذمہ داری کے لیے صرف کر رہے ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اس میدان میں زیادہ سنجیدگی، احساسِ ذمہ داری اور توجہ کے ساتھ کام کریں۔

ملکی ترقی و پیشرفت باہمی خلوص اور یکجہتی سے وابستہ ہے

مسجد مقدس جمکران کے متولی نے ملکی موجودہ صورتِ حال اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج ملک کے اندر پہلے سے کہیں زیادہ خلوص اور باہمی ہم آہنگی کی ضرورت ہے اور معاشرے کا مستقبل اسی معاملے سے وابستہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے معاشرے میں باہمی خلوص کے اثرات کے حوالے سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر کسی جماعت کے درمیان باہمی خلوص موجود ہو تو اللہ تعالیٰ اس جماعت کو برکت عطا فرماتا ہے، چاہے اس کے افراد اہلِ ایمان نہ بھی ہوں لیکن اگر کسی جماعت کے درمیان باہمی خلوص موجود نہ ہو تو وہ برکت سے بھی محروم رہے گی، چاہے اس کے افراد اہلِ تقویٰ ہی کیوں نہ ہوں۔

متولی مسجد مقدس جمکران نے مزید کہا: تعلقاتِ عامہ سے وابستہ افراد عوام اور حکام کے درمیان رابطے میں اپنے مقام و کردار کے پیش نظر اس سلسلے میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں اور معاشرے میں باہمی ہم آہنگی اور خلوص کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha