منگل 29 ستمبر 2026 - 15:20
لکھنؤ میں ’’خود سازی و سمت سازی‘‘ سیمینار کا انعقاد

حوزہ/ لکھنؤ کے تاریخی چھوٹے امام باڑے میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے دفتر ’’باب النجف، لکھنؤ‘‘ کی نگرانی اور SKI 72 فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’خود سازی و سمت سازی‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا، جس میں تعلیم، علاج، روزگار اور سماجی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ کے تاریخی چھوٹے امام باڑے میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے دفتر ’’باب النجف، لکھنؤ‘‘ کی نگرانی اور SKI 72 فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’خود سازی و سمت سازی‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا، جس میں تعلیم، علاج، روزگار اور سماجی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

سیمینار کا آغاز مولانا علی محمد معروفی کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی تعلیم، علاج اور روزگار کے شعبوں میں خدمت کے مقصد سے ملکۂ عرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے نام سے عید غدیر کے موقع پر اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ اس نیک کام میں حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی نسبت کی برکتیں شامل رہیں گی۔

مولانا سید محمد عباس واعظ نے SKI فاؤنڈیشن کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے مقاصد اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔

سیمینار میں سید وسیع العباس، ڈائریکٹر BYS Skill Pvt. Ltd، معروف سماجی کارکن عین الرضا، ذاکرہ معراج فاطمہ، ایڈووکیٹ زوبی زیدی، جمشید خان، سارہ فاطمہ، اشفاق (انڈس انڈ بینک)، مولانا شاہد پردھان پونے اور سید محمد علی تقوی نے ’’خود سازی و سمت سازی‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات اور تجربات پیش کیے۔

سیمینار کے صدر اور آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام مولانا سید اشرف علی غروی نے دعا اور اظہارِ تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

اس موقع پر مکاتب ’’احیوا امرنا‘‘ کے سالانہ امتحانات 2026ء میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ ان میں مکتب المیرج سرفراز گنج، مکتب سکینہ مفتی گنج، دارالزہرا وشال سٹی، مقصد حسینی غاس منڈی، مفید اسلامک ایجوکیشن سینٹر مفتی گنج اور مکتب امام محمد تقی رستم نگر شامل ہیں۔

سیمینار کی نظامت نائب بلیاوی نے انجام دی۔ پروگرام میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی مذہبی و سماجی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں مؤمنین و مؤمنات نے شرکت کی۔ حاضرین میں اعجاز علی پردھان رائے پور، محمد تنویر کاظمی دہلی، کنور اقبال حیدر اترولا، قاری عباس کرناٹک، محبوب کرناٹک، آرزو علی گڑھ، مولانا آرزو عابدی سرائے میر اعظم گڑھ، مولانا حسن علی نجفی الہ آباد، مولانا موجز عباس الہ آباد، مولانا حیدر فیضی الہ آباد، مولانا مکاتب علی خان، مولانا قمر الحسن زینبی، مولانا صابر علی عمرانی، مولانا تفسیر عباس، امداد امام، ڈاکٹر قمر عباس بھادی شاہ گنج، مولانا تنویر عباس دہلی، مولانا محمد حسین رضوی، مولانا شبیر علی قمی، مولانا تنظیم حیدر، مولانا حسن عباس معروفی، مولانا منتظر مہدی نجفی، مولانا امیر عباس، مولانا محمد علی المیرج، شبینہ رضوی اور شفق فاطمہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha