اتوار 4 اکتوبر 2026 - 16:47
حوزہ علمیہ انبیائے کرام (ع) کے مشن کا تسلسل ہے

حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال:

حوزہ علمیہ انبیائے کرام (ع) کے مشن کا تسلسل ہے

حوزاتِ علمیہ کی ذمہ داری ایسے افراد کی تربیت کرنا ہے جو شریعت کی حفاظت اور اس کی تبلیغ کر سکیں

حوزہ / حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹریٹ کے مسئول نے کہا: حوزاتِ علمیہ میں ہماری ذمہ داری وہ مشن ہے جس کا آغاز رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے ہوا۔ جس طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بعض اصحاب کی تعلیم و تربیت کرکے انہیں دین کی تبلیغ کے لیے تیار کیا، آج بھی حوزاتِ علمیہ کی ذمہ داری ایسے افراد کی تربیت کرنا ہے جو شریعت کی حفاظت اور اس کی تبلیغ کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹریٹ کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے ایران کے صوبہ ہرمزگان کے حوزہ علمیہ کے مدارس کے مدیران اور مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ کے مسئولین سے ملاقات میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رہبر انقلاب (قدس سرہ) کی شہادت پر اظہارِ خیال کیا اور کہا: ہم پر جو غم آیا ہے، میرے خیال میں یہ آسانی سے ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: شاید ہمارے بزرگوں کی شہادت کے غم کا ایک مرہم حضرت صاحب الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا ظہور ہو۔ حضرت کا ظہور شیاطین اور مستکبرین کو ذلت و خواری سے دوچار کرے گا۔

حوزاتِ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹریٹ کے مسئول نے کہا: ہمارے دل اس وقت سکون پائیں گے جب ہم استکبار سے شہداء کے خون کا انتقام لیں گے۔ امام زمانہ (عجل) کے لطف و کرم سے دشمنوں کو کبھی خوشی کا دن نصیب نہیں ہوگا اور مستکبرین سمجھ جائیں گے کہ رہبر انقلاب کو شہید کرکے انہوں نے اپنے لیے حالات مزید مشکل کر لیے اور اپنے زوال کو تیز کر دیا ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے اس استاد نے عصرِ غیبت میں ہماری ذمہ داری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج حوزاتِ علمیہ جو کام انجام دے رہے ہیں، وہ انبیائے کرام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا: حوزاتِ علمیہ کا کام مقدس شریعت کی حفاظت ہے۔ حوزہ علمیہ ایسی عظیم صلاحیتوں کی تربیت گاہ ہے جو شریعت کی حفاظت کا فریضہ انجام دے سکیں۔ حوزاتِ علمیہ کی کامیابی کا راز بھی یہی رہا ہے کہ ایسے انسان تیار کیے جائیں جو معارفِ اہل بیت علیہم السلام کے حصول کے لیے آمادہ ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha