حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ علی دعموش نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں اسکاؤٹ گروپوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں اسکاؤٹ گروپوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
حجت الاسلام شیخ دعموش نے جنوبی لبنان کی صورتِ حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قبضے اور جارحیت کے جاری رہنے اور حکومت کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکامی کے پیشِ نظر، سرزمین کے دفاع اور مزاحمت سے وابستگی کا راستہ بدستور جاری رہے گا۔
حزب الله لبنان کے رہنما نے لبنانی حکام سے اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی لبنان کی آزادی اور شہریوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا مسئلہ ملک کے بنیادی مسائل میں شامل ہونا چاہیے۔










آپ کا تبصرہ