منگل 20 اکتوبر 2026 - 09:40
انڈر-23 فری اسٹائل کشتی ٹیم کی چیمپین شپ پر رہبر انقلاب کا مبارک باد کا پیغام

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک پیغام میں امریکا میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں ایران کی انڈر-23 کشتی ٹیم کی چیمپین شپ اور شاندار کارکردگی پر ٹیم کے منتظمین، کوچز، غیور پہلوانوں اور ایران کی عظیم قوم، بالخصوص وطن کی شجاع نوجوان نسل کو مبارک باد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک پیغام میں امریکا میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں ایران کی انڈر-23 کشتی ٹیم کی چیمپین شپ اور شاندار کارکردگی پر ٹیم کے منتظمین، کوچز، غیور پہلوانوں اور ایران کی عظیم قوم، بالخصوص وطن کی شجاع نوجوان نسل کو مبارک باد پیش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالمی ٹورنامنٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی انڈر-23 ٹیم کی چیمپین شپ نے ایران کی عظیم اور قدر شناس قوم کے دلوں کو خوشی اور فخر سے بھر دیا۔ 9 مختلف تمغوں کے ساتھ حاصل ہونے والی یہ کامیابی، حال ہی میں گریکو رومن کشتی کی انڈر-23 ٹیم کی چیمپین شپ کی طرح منتظمین کی اچھی پلاننگ، مینجمنٹ اور مخلص کوچز اور ملک کے طاقتور اور غیور نوجوانوں کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ میں ان عزیزوں، بالخصوص ملک کی شجاع نوجوان نسل اور ایران کی سرفراز قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

19 اکتوبر 2026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha