جمعرات 29 اکتوبر 2026 - 13:02
ظلم و جبر کبھی کسی غیور قوم کے عزم و ارادہ کو شکست نہیں دے سکتا

بحرینی انقلابی فورسز کا اعلامیہ؛

ظلم و جبر کبھی کسی غیور قوم کے عزم و ارادہ کو شکست نہیں دے سکتا

عوامی اور مذہبی آزادیوں پر عائد پابندیوں کا تسلسل موجودہ بحران کو مزید بدتر کرنے کا باعث ہو گا

حوزہ / بحرین کی انقلابی فورسز نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ظلم و جبر، خوف و ہراس پھیلانے اور دینی آزادیوں کو محدود کرنے کی پالیسیاں قوم کو اپنے حقوق اور آزادیوں سے مزید وابستہ کریں گی۔ انہوں نے قومی شخصیات، علمائے دین اور شہریوں کے خلاف سکیورٹی اقدامات کے تسلسل اور دباؤ میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک مزید سیاسی تعطل کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے ان پالیسیوں کے نتائج کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی انقلابی فورسز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ملکی سیاسی و قانونی صورتِ حال اور اقتصادی و معاشی حالات میں مسلسل گراوٹ پر تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی اور مذہبی آزادیوں پر عائد پابندیوں کا تسلسل موجودہ بحران کو مزید بدتر کرنے کا باعث ہو گا۔

انقلابی فورسز نے 8 نومبر 2026ء کو متعدد علمائے دین کے خلاف ہونے والی ظالمانہ عدالتی کارروائیوں کی مقررہ تاریخ ایک بار پھر مذمت کی اور انہیں سیاسی نوعیت کے مقدمات قرار دیا، جن کا مقصد مذہبی آزادی اور تبلیغی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔

ظلم و جبر کبھی کسی غیور قوم کے عزم و ارادہ کو شکست نہیں دے سکتا

انہوں نے بحرین کے تمام سماجی طبقات سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادیوں اور دینی و قومی کامیابیوں کے دفاع میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

قابل ذکر ہے کہ سیاسی قیدیوں کی صورتِ حال کے حوالے سے انقلابی فورسز نے جو مرکزی جیل میں قید ہیں اور بھوک ہڑتال کے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں، ان کے عزم و استقامت کو سراہا۔ انہوں نے جیل انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو قیدیوں کی صحت اور زندگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کے مطالبات کا جواب دیا جائے، من مانے اقدامات روکے جائیں اور تمام ضمیر کے قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

ظلم و جبر کبھی کسی غیور قوم کے عزم و ارادہ کو شکست نہیں دے سکتا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha