بدھ 8 اپریل 2026 - 18:15
خلیجی ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کے لیے شیعوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: جامعہ مدرسین

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے خلیج فارس کے بعض ممالک، خصوصاً کویت اور بحرین میں شیعوں، علما اور دینی شعائر کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی مفادات کی خوشنودی کے لیے بے گناہ شیعوں کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے خلیج فارس کے بعض ممالک، خصوصاً کویت اور بحرین میں شیعوں، علما اور دینی شعائر کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی مفادات کی خوشنودی کے لیے بے گناہ شیعوں کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔

جامعہ مدرسین نے اپنے ایک سخت لہجے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض خلیجی حکمران نہ صرف امریکہ کے سہارے اپنی سیاست چلا رہے ہیں بلکہ شیعوں، مذہبی شخصیات اور دینی مقدسات کے خلاف بھی ناروا اقدامات کر رہے ہیں۔ بیان میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا اپنے مرجع اور دینی پیشوا کی شہادت پر سوگ منانا، سیاہ لباس پہننا یا گھروں پر "اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیہِ رَاجِعُون" آویزاں کرنا بھی جرم بن چکا ہے کہ اس پر لوگوں کو گرفتار، تشدد کا نشانہ اور قید کیا جا رہا ہے؟

جامعہ مدرسین نے دعویٰ کیا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق خواتین قیدیوں کی تعداد 240 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 4 ہزار سے زائد مرد بھی جیلوں میں بند ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں بے گناہ مرد و خواتین کی گرفتاری، شیعہ شعائر کی توہین اور مذہبی آزادیوں پر قدغن ایسے جرائم ہیں جنہیں اسلامی دنیا خاموشی سے برداشت نہیں کرے گی۔

بیان میں بحرین میں مداح اہلِ بیت علیہم السلام شہید سید محمد موسوی پر ہونے والے مبینہ تشدد اور ان کی شہادت کا بھی حوالہ دیا گیا، اور کہا گیا کہ یہ ظلم فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح کویت میں آیت اللہ شیخ حسین معتوق کے گھرانے کے خلاف کارروائی، ان کے اہلِ خانہ کی گرفتاری اور مبینہ تشدد کو بھی سخت الفاظ میں محکوم کیا گیا۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے واضح کیا کہ علما، مؤمنین اور مذہبی مقدسات کی توہین پر امتِ مسلمہ بے حس نہیں رہ سکتی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha