حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی دینی مدارس کے سربراہانِ امورِ تبلیغ کا اجلاس تہران کے آدینہ کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ جس میں حوزہ علمیہ کے امورِ تبلیغ و ثقافت کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین حسین رفیعی نے شرکت کی۔
انہوں نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہبر شہید انقلاب اسلامی کی جانب سے دینی مدارس میں تبلیغی سرگرمیوں کو وسعت دینے پر زور دیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: رہبر شہید (رہ) کی تاکید کے بعد حوزہ علمیہ کے مرکزی انتظامی ادارے نے شعبۂ تبلیغ کو پہلے سے زیادہ اہمیت دی ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے مزید کہا: رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے تبلیغ کے موضوع پر دی گئی تاکیدات کے پیشِ نظر، حوزہ علمیہ کے شعبۂ تبلیغ اور مساجد کے ثقافتی و فنی مراکز کی رابطہ کونسل کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا تاکہ تبلیغ کے حوالے سے رہبرِ معظم کے مطالبے پر عمل درآمد کیا جا سکے۔
حوزہ علمیہ کے امورِ تبلیغ و ثقافت کے سرپرست نے دینی مدارس کے شعبۂ تبلیغ اور مساجد کے ثقافتی و فنی مراکز کی رابطہ کونسل کے مشترکہ اجلاس کو کامیاب اور مؤثر قرار دیتے ہوئے مزید کہا: اس نشست میں ہم نے مختلف مقررین اور ممتاز شخصیات، بالخصوص ملک کی مرکزی اعتکاف کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین تکیہ ایی کی صلاحیتوں اور تجربات سے استفادہ کیا، جو نہایت مفید ثابت ہوا۔
انہوں نے صوبائی دینی مدارس کے معاونینِ تبلیغ کے مختلف ورکنگ گروپس اور کمیٹیوں کے باقاعدہ اور عملی اجلاسوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس میں تحریک سازی اور نیٹ ورکنگ جیسے موضوعات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔










آپ کا تبصرہ