حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ انتخابی نتائج قبول کرنے پر مکمل آمادہ ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ممکن ہے کہ دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کر لیں۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کا ذمے دار اس بات کو قرار دیا ہے کہ ان کا نام بیلٹ پر موجود نہیں تھا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس کی برتری پر امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ ڈیموکریٹس نے جو بھی احمقانہ چیزیں بھیجیں تو انہیں ویٹو کر دوں گا۔










آپ کا تبصرہ