جمعرات 5 نومبر 2026 - 14:41
مجلسِ وحدت مسلمین سندھ پاکستان کا آنلائن اجلاس؛ تنظیمی کنونشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی کابینہ کا اہم آن لائن اجلاس صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد میں ہونے والے تنظیمی کنونشن اور اجلاسِ شوریٰ عمومی میں سندھ بھر سے بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی کابینہ کا اہم آن لائن اجلاس صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد میں ہونے والے تنظیمی کنونشن اور اجلاسِ شوریٰ عمومی میں سندھ بھر سے بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر سردارزادہ میر فائق علی خان جکھرانی، نائب صدر سید علی اکبر شاہ، جنرل سیکریٹری آغا منور جعفری، سیکریٹری تربیت مولانا غلام شبیر کانھیو، سیکریٹری تنظیم سازی مولانا منور حسین سولنگی، سیکریٹری نشر و اشاعت مولانا سید اختر حسین نقوی، سیکریٹری سیاسیات سید غلام شاہ اور میڈیا سیکریٹری مستنصر مہدی ابڑو شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلوم عوام کی توانا آواز بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوانِ بالا میں آئین پاکستان کی بالادستی، عوام کے بنیادی حقوق اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جرأت و استقامت کے ساتھ آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت کی حیثیت سے قومی و ملی مسائل میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے تنظیمی کنونشن اور اجلاسِ شوریٰ عمومی کو تنظیمی فعالیت کے جائزے، کمزوریوں کی نشاندہی اور مستقبل کے لائحۂ عمل کی تشکیل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر سے صوبائی کابینہ، ضلعی عہدیداران اور شوریٰ عمومی کے اراکین ان پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اس سلسلے میں صوبائی سینئر نائب صدر میر فائق علی خان جکھرانی کی سربراہی میں اضلاع کے ذمہ داران سے رابطے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور دھمکی آمیز بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دھمکی آمیز زبان عالمی امن، قومی خودمختاری اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دھمکی کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مجلس وحدت مسلمین مظلوم اقوام کے حقِ خودارادیت اور عالمی انصاف کی حمایت جاری رکھے گی۔

اجلاس میں صوبے بھر میں تنظیمی استحکام، ضلعی سطح پر سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل میں جماعت کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں سندھ کے تمام اضلاع میں تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا اور اسلام آباد کے تنظیمی کنونشن اور اجلاسِ شوریٰ عمومی کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ذمہ داران اور اراکین سے رابطے کرکے ان کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha