حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رکن جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم آیت اللہ محسن فقیہی نے ’’خادمان ملیکہ ایران کمیٹی‘‘ کے اراکین سے ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عزاداری کی مجالس کے علمی و فکری معیار کو بلند کرنے اور ان کے وقار و عظمت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ اور اسلامی نظام کی حفاظت میں مذہبی انجمنوں کے مؤثر کردار کو بھی ضروری قرار دیا۔
انہوں نے اسلام کے معرفتی نظام میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بلند مقام و مرتبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت و منزلت کی معرفت، اسلام کی حقیقت اور مقامِ امامت کی گہری شناخت کا ذریعہ ہے۔ آپ سلام اللہ علیہا کی شخصیت صرف خواتین کے لیےہی نمونۂ عمل نہیں بلکہ تمام اہلِ ایمان، حق کے متلاشی، حقیقت کے جستجو کرنے والے اور ذمہ داری کا احساس رکھنے والے افراد آپ سلام اللہ علیہا کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے آیتِ کریمہ «إِنَّا أَعْطَیْنَاکَ الْکَوْثَرَ» کے حوالے سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی اور معاشرے میں معارفِ فاطمی کے احیا کی ضرورت پربھی زور دیا۔
آیت اللہ فقیہی نے حضرت صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی مجالسِ عزاء کو شایانِ شان طریقے سے منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: مجالسِ عزاء کو محض سوگواری کی تقریبات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ انہیں دینی معارف کی منتقلی، نسلِ مؤمن کی تربیت اور عوام کے اہلِ بیت علیہم السلام اور مقدس اسلامی نظام سے تعلق کو مستحکم کرنے کے مراکز میں تبدیل ہونا چاہیے۔










آپ کا تبصرہ