حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پہلی تین مجالس سے حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید تقی رضا عابدی صاحب قبلہ دکن نے خطاب کیا، جبکہ چوتھی مجلس سے مولانا ڈاکٹر رئیس حیدر صاحب قبلہ جلالپوری نے سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔
مجالسِ خمسہ کی آخری مجلس سے ظہیر الاسلام خطیبِ اہلِ بیت مولانا حسن مہدی صاحب قبلہ جلالپوری نے خطاب کیا اور سیدۂ کونین کی عظمت و فضیلت، مصائب اور مظلومیت کو بیان کرتے ہوئے سامعین کو فیض یاب کیا۔
یومِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر مجلس کے ساتھ فری میڈیکل کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شہر جلالپور کے نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی جانب سے خون کا عطیہ پیش کرنا خدمتِ انسانیت، جذبۂ ایثار اور انسانی ہمدردی کی ایک قابلِ تحسین مثال قرار پایا۔
مجالس کے دوران سوزخوانی کے فرائض جناب محمد حیدر صاحب کریمپوری، جناب کرار حسین صاحب اور جناب میثم صاحب نے انجام دیے، جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹر ظہیر صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے ادا کیے۔
ایامِ عزائے فاطمیہ کے پانچوں روز مختلف شعرا نے اپنے منظوم کلام کے ذریعے شہزادیٔ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان شعرا میں شاعرِ اہلِ بیت ماسٹر ذوالفقار صاحب جلالپوری، جناب ظہیر صاحب جلالپوری، جناب محمد حیدر صاحب، ماسٹر حیدر مہدی صاحب، صادق مہدی صاحب، اشتیاق صاحب، سیف جلالپوری صاحب اور مشیر الہندی صاحب جلالپوری شامل تھے۔ تمام شعرا نے اپنے پُراثر اور عقیدت سے لبریز اشعار کے ذریعے بارگاہِ سیدۂ کونین میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
تمام مجالس میں شہر کی معزز شخصیات، علمائے کرام، عزادارانِ اہلِ بیت علیہم السلام اور محبانِ سیدۂ طاہرہ کی کثیر تعداد شریک رہی۔
آخر میں مجلس انتظامیہ کمیٹی ائمہ معصومین کی جانب سے تمام علمائے کرام، شعرا، ذاکرین، سوزخوانوں، بلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ لینے والے نوجوانوں، طبی عملے اور مجالس میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کیا گیا۔ کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی دینی، مذہبی اور فلاحی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ اسی جذبۂ عقیدت اور خدمت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

یہ پروگرام جہاں شہزادیٔ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے والہانہ عقیدت و محبت کا مظہر بنا، وہیں فری میڈیکل کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کے ذریعے خدمتِ خلق اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے کا بھی قابلِ قدر ذریعہ ثابت ہوا۔










آپ کا تبصرہ