حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان نے مرجع تقلید آیت اللہ وحید خراسانی کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
شیعہ علماء اسمبلی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسمہ تعالیٰ
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالم ربانی فقیہ اہل بیت عصمت و طہارت حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر سے عالمِ تشیع، حوزاتِ علمیہ اور علمی و دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آپ کی پوری زندگی علومِ اہل بیت علیہم السلام کی ترویج، فقہ و اصول کی تدریس، تربیتِ علما اور دینی رہنمائی کے لیے وقف رہی۔ آپ کا علمی و دینی سرمایہ حوزاتِ علمیہ کے لیے ایک گراں قدر میراث ہے۔
شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان اس عظیم فقدان پر حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر معظم، مراجع عظام، علمائے کرام، حوزاتِ علمیہ، بالخصوص آپ کے فرزند حجت الاسلام والمسلمین محسن وحید خراسانی اور تمام پسماندگان و عقیدت مندوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔
بارگاہِ خداوندی میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں جوارِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام میں اعلیٰ درجات مرحمت فرمائے اور تمام سوگواروں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔











آپ کا تبصرہ