ہفتہ 21 نومبر 2026 - 03:08
حدیث روز | عمر کی فرصت کی قدر

حوزہ/ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نے ایک روایت میں عمر کی قدر اور زندگی کی فرصت سے درست فائدہ اٹھانے کی ضرورت کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "غررالحکم" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمؤمنین علی علیہ السلام:

«اِحْذَرُوا ضَیَاعَ الْأَعْمَارِ فِیمَا لَا یَبْقَی لَکُمْ، فَفَائِتُهَا لَا یَعُودُ.»

امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نے فرمایا:

اپنی عمروں کو ان چیزوں میں ضائع کرنے سے بچو جو تمہارے لیے باقی نہیں رہتیں، کیونکہ عمر کا گزرا ہوا حصہ پھر کبھی واپس نہیں آتا۔

غررالحکم، حدیث 2618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha