رہبر انقلاب اسلامی
-
رہبر انقلاب اسلامی:
سمندروں کی عظیم گنجائشوں اور مواقع سے استفادہ ملک میں ایک عمومی کلچر میں تبدیل ہو جائے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی (فوجی کی) بحریہ کے کچھ کمانڈروں سے ملاقات میں زور دے کر کہا ہے کہ سمندروں کی عظیم گنجائشوں اور مواقع سے استفادہ، ملک میں ایک عمومی کلچر میں تبدیل ہو جانا چاہیے۔
-
تصاویر/ ایران کے بحریہ فوج کے کمانڈروں اور عہدیداروں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے قومی دن کی مناسبت سے فوج کی بحریہ کے کمانڈروں اور عہدیداروں نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی
-
ایران کی اسٹریٹیجک ڈیپتھ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے دشمن، اسلامی جمہوریہ نے ان کے خواب چکنا چور کر دئے، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ مغرب والوں کی سوچ یہ ہے کہ ایران کی اسٹریٹیجک گہرائي عراق، شام، لبنان، لیبیا، سوڈان اور صومالیہ جیسے چھے ملک تھے اس لئے انھیں پہلے ان چھے ملکوں کی حکومتوں کا تختہ پلٹنا چاہیے۔ وہ ایران کو نقصان پہنچانے کے لیے تیار تھے لیکن اسلامی جمہوریہ کی ایک عظیم اور کارآمد فورس کے ذریعے ان کی سازش ناکام ہو گئي اور اس عظیم فورس کا مظہر اور پرچم الحاج قاسم سلیمانی نام کا ایک شخص تھا۔
-
رضاکار فورس کی تشکیل کے دن کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:
ایران کی اسٹریٹیجک ڈیپتھ ختم کرنا چاہتا تھا دشمن مگر شکست سے دوچار ہوا
حوزہ/ بسیج (رضاکار فورس) کی تشکیل کی مناسبت سے کثیر تعداد میں بسیجیوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں ایران کے حالات، سامراجی طاقتوں کی پالیسیوں اور سازشوں اور دیگر انتہائی اہم موضوعات کا جائزہ لیا۔
-
نمائندہ ولی فقیہ لرستان ایران:
ایران کی رضا کار فورس "بسیج"، خیر اور گراں قدر خدمات کا پیکر ہے
حوزہ/صوبۂ لرستان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ بسیج، انقلابِ اسلامی کا نتیجہ اور عوام کیلئے بہت سی گراں قدر خدمات کا ذریعہ ہے۔
-
ہفتہ رضاکار فورس 'بسیج' کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا بہت اہم خطاب
حوزہ/ رضاکار فورس 'بسیج' کے ہفتے کے موقع پر 26 نومبر 2022 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بہت ہی اہم تقریر ہوگی جس کا لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
-
احکام شرعی | مسح کرنے کی جگہ کا خشک ہونا
حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے "مسح کرنے کی جگہ کے خشک ہونے" کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔
-
مجلس خبرگان رهبری کے رکن:
ایران پہلے سے زیادہ قوی، اسرائیل و امریکہ پہلے سے زیادہ ضعیف ہو چکے ہیں
حوزہ/ آیۃ اللہ کعبی نے کہا: انقلاب اسلامی ایران نے گزشتہ چند سالوں میں بہت سے اتار چڑھاؤ، پستی اور بلندی، سازشوں اور بے پناہ مصیبتوں کا سامنا کیا ہے اور انقلاب اسلامی دشمنوں کے منصوبوں کے مقابل مضبوط ہوا ہے لیکن امریکہ اور اسرائیل کمزور ہوئے ہیں۔
-
آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی کا اظہار خیال؛
اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی سامراجی سازشیں نا کام ہو گئی ہیں
حوزہ/ موجودہ عالمی منظر نامہ پر وقوع پذیر حالات اور سامراجیت کی ہر محاذ پر ناکامی اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر اپنی بیداری اور انقلاب اسلامی کے ساتھ وفاداری کے ذریعہ دنیا کی بڑی طاقتوں خاص طور پر امریکہ و اسرائیل کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
-
اہل اصفہان کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات:
مغرب میں کھلبلی کی وجہ اسلامی جمہوریہ کی ترقی ہے، بلؤوں کی بساط یقینا سمیٹ دی جائے گی
حوزہ/ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں ایرانی قوم کے مقابلے میں سامراج کی صف آرائي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سامراج ایرانی قوم کے مقابلے میں اپنی نظریاتی صف آرائي میں، ایران دشمنی میں شدت پیدا کرکے عوام خاص طور پر جوانوں کے ذہنوں میں مایوسی اور تعطل کی سوچ ڈالنے کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہا ہے۔
-
قم کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب؛
"شہید و شہادت" مذہبی، قومی، انسانی اور اخلاقی اقدار کے مجموعے کا نام ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ائ نے صوبۂ قم کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات کی جو ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۲ کو منعقد کی گئی تھی جسے آج صبح 17 نومبر 2022 کو سیمینار میں دکھایا گیا۔
-
حضرت عبدالعظیم الحسنی (ع) کے مزار پر رہبر انقلاب کی حاضری
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح سویرے حضرت عبدالعظیم الحسنی (ع) کے مزار پر حاضری دی اور وہاں زیارت اور صبح کی نماز ادا کی۔
-
امریکہ کے زوال کا جائزہ
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے کچھ طلبہ سے ملاقات میں امریکہ کے زوال کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "دنیا کے بہت سے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکہ زوال کی سمت بڑھ رہا ہے، وہ قطرہ قطرہ پگھل رہا ہے۔ یہ بات ہم نہيں کہہ رہے ہيں۔ حالانکہ ہمارا بھی یہی خیال ہے، لیکن پوری دنیا کے سیاسی تجزیہ نگار یہی کہہ رہے ہیں۔
-
شیراز دہشت گردانہ حملے میں والدین اور بھائی سے محروم ہو جانے والے معصوم بچے کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات +ویڈیو
حوزہ/ شیراز میں داعش کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والا پانچ سال کا معصوم آرتین سرایداران آج آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے اسٹوڈینٹس کی ملاقات میں شامل ہوا۔
-
ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین عباس علی اختری کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے پرہیزگار عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین عباس علی اختری کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
طلبہ سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، امریکہ کے حتمی زوال کی کلیدی علامتوں کی نشاندہی
حوزہ/امریکی اور امریکا کی طرف جھکاؤ رکھنے والے اس اہم دن اور اس کے اتحاد آفریں اجتماعات سے سخت برہم ہوتے ہیں کیونکہ یہ دن، امریکا کی مکاریوں اور شیطنت کے سامنے آنے کا بھی دن ہے اور اس کی کمزوری اور مغلوب ہونے کے امکانات کے برملا ہونے کا بھی دن ہے۔
-
اسلامی انقلاب کے اہداف کو آگے بڑھانے میں نوجوان نسل کی تربیت پر رہبر معظم نے ہمیشہ زور دیا ہے؛ حجۃ الاسلام اکبری
حوزہ/ حجۃ الاسلام اکبری نے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کا ایک اہم ترین مطالبہ، جوانوں اور نوجوانوں کی تربیت کے لئے منصوبہ بندی کرنا ہے اور آج سوشل میڈیا کی بے تحاشا سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امر کی ماضی کی نسبت زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
-
جینیئس اور ممتاز علمی لیاقت کے حامل افراد کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات؛
ملک کی پیشرفت کا ایک اہم ستون یونیورسٹی ہے، یونیورسٹی سامراج کے تسلط کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، رہبر انقلاب
رہبر انقلاب: دنیا کی غنڈا صفت طاقتوں کا مقصد تسلط ہے، کبھی ہتھیار سے، کبھی فریب سے، کبھی علم کی مدد سے۔ یونیورسٹی تسلط پسندی کا راستہ روک دیتی ہے۔
-
اسلامی نظام کے عہدیداران اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب؛
عالم اسلام میں وحدت و اتحاد کے سلسلے میں جو چیز پیش نظر ہے، وہ نسلی اور جغرافیائي اتحاد نہیں بلکہ امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کے لیے اتحاد ہے
حوزہ/ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای: عالم اسلام میں وحدت و اتحاد کے سلسلے میں جو چیز پیش نظر ہے، وہ نسلی اور جغرافیائي اتحاد نہیں بلکہ امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کے لیے اتحاد ہے۔
-
حالیہ ہنگاموں میں دشمن کا ہاتھ ہونے کی سب تصدیق کر رہے ہیں، یہ دشمن کا کارنامہ نہیں مایوسانہ کوششیں ہیں، رہبر انقلاب
حوزہ/ آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای پراگندہ ہنگاموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات میں دشمن کا رول سب کے لیے، یہاں تک کہ بعض غیر جانبدار غیر ملکی مبصرین کے لیے بھی پوری طرح واضح اور عیاں ہے۔ یہ واقعات، داخلی سطح پر اپنے آپ وجود میں نہیں آئے ہیں بلکہ پروپیگنڈہ، سوچ کو متاثر کرنے، ہیجان پیدا کرنے، ورغلانے کی کوشش یہاں تک کہ پیٹرول بم بنانے کی راہوں کی ٹریننگ جیسے دشمن کے اقدامات اس وقت پوری طرح سے واضح ہیں۔
-
اسپورٹس کے شعبے کے شہداء پر کانفرنس کے منتظمین کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات، اسپورٹس میں روحانیت اور اخلاقیات کی اہمیت کا جائزہ
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے 11 ستمبر 2022 کو اسپورٹس کے شعبے کے شہداء پر دوسری قومی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انھوں نے جو تقریر کی وہ آج پیر 10 اکتوبر 2022 کو اس کانفرنس میں نشر کی گئي۔
-
بااخلاص مذہبی شاعر جناب سید رضا مؤید کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بااخلاص مذہبی شاعر جناب سید رضا مؤید کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کا آفیسرز اکادمیوں کے کیڈٹس کے پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب، ملکی حالات اور بیرونی سازش پر اہم تبصرہ
حوزہ/ اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے امن و سلامتی کی اہمیت اور اس میں مسلح فورسز کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ آپ نے ایک نوجوان لڑکی کی موت کے بعد ایران میں ہونے والے فسادات کے تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ پیش کیا۔ آپ نے امریکہ و اسرائیل کی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے عدلیہ اور اداروں کو اہم ہدایات دئے۔
-
حالیہ بدامنی اور فسادات امریکا، صیہونی حکومت اور ان کے مہروں کی سازش ہیں: رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی تقریر میں حالیہ بد امنی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان واقعات میں ایرانی قوم پوری مضبوطی کے ساتھ سامنے آئي اور آگے بھی جہاں بھی ضرورت ہوگي، وہ پوری شجاعت کے ساتھ سامنے آئے گي۔
-
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای؛
نوجوان لڑکی کی افسوس ناک موت کے بعد دنگے اور جلاؤ گھیراؤ فطری رد عمل نہیں
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کی آفیسرز اکادمیوں کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا امام حسن مجتبی علیہ السلام آفیسرز اینڈ پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں انعقاد، مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی شرکت۔
-
ہفتہ مقدس دفاع کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کی مناسبت سے منائے جانے والے ہفتہ مقدس دفاع کے آغاز پر ایک پیغام جاری کیا۔
-
آٹھ سالہ مقدس دفاع کے کمانڈروں اور مجاہد سپاہیوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات؛
ایران کے خلاف جنگ بین الاقوامی جنگ تھی، ایران نے جذبہ استقامت سے عظیم کامیابیاں اور ڈٹرنس پاور حاصل کی
حوزہ/ مقدس دفاع کے کمانڈروں، بہادر سپاہیوں اور شہیدوں کے خانوادوں کے ایک گروہ نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات بدھ کے روز ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت پر تہران میں امام خمینی امام باڑے میں ہوئی۔
-
ایران میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے اراکین کی تقرری
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک فرمان جاری کرکے، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے ٹرم کے اراکین کا تعین کر دیا۔
-
روز اربعین رہبر معظم کا عزاداروں سے اہم خطاب؛
اربعین کا پروگرام اس سال تاریخ کے کسی بھی دور سے زيادہ شاندار اور پر شکوہ طریقے سے منایا گيا
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں ، تہران میں واقع امام خمینی امام بارگاہ میں طلبہ کے ماتمی دستوں نے عزاداری کی ۔ سید الشہداء کی یاد میں منعقدہ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی بھی موجود تھے اور عزاداروں نے کربلا کے زائروں کی آواز سے آواز ملاتے ہوئے " لبیک یا حسین " کے نعرے لگائے ۔