اربعین حسینی
-
دنیا بھر میں اربعین حسینی جوش و خروش اور عقیدت سے منایا جا رہا ہے
حوزہ/ عراق، پاکستان اور ہندوستان میں آج سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کا یوم چہلم بڑے جوش و خروش اور عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔
-
عراقی حکومت زائرین اربعین حسینی کے داخلے کو روکنے کی ذمہ دار ہے، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا کہ عراقی حکومت زائرین اربعین حسینی کی بڑی تعداد کو عراق میں داخلے سےروکنے کی ذمہ دار ہے۔
-
جامعۃ الزهرا (س) کی استاد:
اربعین حسینی (ع) ایک درسگاہ ہے
حوزہ / جامعۃ الزهرا (س) کی استاد نے اربعین واک کو اسلام کی طاقت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا: اربعین و چہلم حسینی (ع) پہلے سال سے ہی بہت اہمیت کا حامل تھا اور پہلے اربعین کی خاصیت یہ تھی کہ اس نے پیغام عاشورہ کو دنیا تک پہنچایا۔
-
اربعین حسینی کی تاریخی حیثیت
حوزہ/ زیارت اربعین کو امام حسن عسکری علیہ السلام نے مؤمن کی نشانیوں میں بتایا ہے ۔ اسے واجب اور مستحب نمازوں کی صف میں قرار دیا گیا ہے۔ جس طرح نماز ستون دین ہے اسی طرح سانحۂ کربلا اور زیارت اربعین بھی ستون دین ہے۔
-
آيۃ اللہ العظمى حافظ بشير حسين نجفي کربلاء مقدسہ پاپیادہ جانے والے زائرین کے ہمراہ
حوزہ/ شعائر حسینیہ کا احیاء اور اس کو باقی رکھنا ایمان کا جز ہے، اس کے احیاء میں کلمہ لا الہ الا اللہ و محمد رسول اللہ کا احیاء ہے۔
-
حوزہ علمیہ میں بین الاقوامی و مواصلاتی امور کے سربراہ:
عالمی یوم امن و اربعین حسینیؑ پر دنیا سے لوگوں کا اکٹھا ہونا پیغام امن کا عملی نمونہ ہے
حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے کہا: زیارت اربعین اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی فکری ، عالمی اور انسانی شناخت کو دنیا میں ثابت کر سکتی ہے اور ہمارے اور دنیا کے جدید تمدن کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر سکتی ہے۔
-
امام حسین (ع) کا چہلم حسینیت کی فتح کا اعلان اور یزیدیت کی شکست کا پیغام ہے، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ اربعين حسینی کے موقع پر عاشقان حسین کا ہجوم اس بات کا اعلان ہے کہ حسین جیت گئے اور یزید ہار گیا۔
-
پاکستانی زائرین کے لیےخوشخبری؛ اربعین امام حسینؑ کے موقع پر پی آئی اے کا خصوصی فلائٹ آپریشن شروع
حوزہ/ پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔
-
اربعین کی مناسبت سے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان
حوزہ/ سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے 19 ستمبر سے دوم اکتوبر 2021 کے عرصے میں اربعین طیاروں کے ٹکٹوں کی قیمت تقریبا 15 ہزار روپے ہندی اور 30 ہزار روپے پاکستانی بتایا۔
-
امام حسین کے اربعین میں غیر ملکی زائرین بھی کربلا جاسکتے ہیں
حوزہ/ اعلان کے مطابق اس برس اربعین میں چالیس ہزار غیر ملکی زائرین کو کربلا آنے کی اجازت ہوگی۔ ان میں دس ہزار عرب اور دیگر ملکوں کے اور تیس ہززار ایران کے زائرین اربعین میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غیر ممالک سے آنے والے زائرین کے پاس پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونا لازمی ہے۔
-
اربعین حسینی،موقع مسجدالکوفه
زائرین اربعین حسینی کے استقبال کے حوالے سے مسجد کوفہ کے ٹرسٹیوں کا اجلاس
حوزہ/مسجدکوفہ کے ٹرسٹی اور متولی حضرات نے اربعین حسینی پر آنے والے زائرینِ اباعبداللہ الحسینؑ کے استقبال کی تیاری کے طریقوں اور اہتمام پر ایک اجلاس منعقد کیا۔
-
اربعین حسینی کے حوالے سے عراقی حکومت کا نیا مؤقف
حوزہ/ عراقی حکومت نے اربعین حسینی کے دوران کربلا میں عراقی شہریوں اور غیر ملکی زائرین کے داخلے کے حوالے سے بیان جاری کردیا ہے۔
-
دورِ جدید کی عالمی و آفاقی حسینیت
حوزہ/ کربلا میں اربعینِ حسینی کے موقع پر کروڑوں لوگوں کا عظیم الشان اجتماع عصرِ حاضر کی انسانیت کیلئے ایک جدید اور انسانی تاریخ کا عظیم الاعظم واقعہ ہے۔
-
کربلا میں بدامنی پھیلانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا
حوزہ/ عراق کے سیکورٹی اداروں نے شہر کربلا کی حالیہ بدامنی میں ملوث متعدد اہم عناصرکو گرفتار کرلیا ہے۔
-
بحرین میں اربعین منانا جرم بن گیا، مؤمنین اور علماء کی گرفتاریاں جاری ہیں
حوزہ / آل خلیفہ حکومت نے متعدد بحرینی شہریوں اور شیعہ علماء کو اربعین حسینی کے جلوسوں کو غیر قانونی اجتماع قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ۔
-
دشمن کی طرف سے زیادہ دباؤ، ملت ایران کی استقامت میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے، چانسلر آف قم یونیورسٹی
حوزہ/ چانسلر آف قم یونیورسٹی نے ایران کے خلاف جابرانہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جتنا دشمنوں کا دباؤ بڑھتا ہے ، ملت ایران کی استقامت اتنی ہی بڑھ جاتی ہے اور دشمنوں کے یہ منصوبے ناکام ہوں گے۔
-
پاکستان کی شیعہ سنی حسینی عوام نے رنگ نسل کی تفریق سے بالاتر ہوکر کر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ کوٹ ڈی جی کے موکب امام حسین (ع) میں گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ترجمان نے کہا کہ شرپسند اور کالعدم جماعتوں نے ملک کے مختلف شہروں میں یزید پلید کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور شرانگیزی کی مگر ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوئے، عزاداران امام حسین (ع) کے خلاف مقدمات کا اندراج امتیازی سلوک ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
-
حوزہ علمیہ نجف اشرف :
دین و مذہب کی ترویج میں حوزہ علمیہ اور مرجعیت کا بے نظیر کردار رہا ہے ، استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید احمد اشکوری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین کی سربلندی اور عروج کے لئے حوزہ علمیہ اور مرجعیت دینی کی فعال موجودگی ہے ، کہا کہ مذہبی رسومات لوگوں اور مذہب کے مابین ایک تعلق قائم کرتے ہیں۔
-
حسینیت کو محدود کرنے کے لیے شیطانی منصوبہ سازی میں مصروف سعود و یہود کے چیلوں کی عقلیں زائل ہو چکی ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین کے موقع پر ملک بھر میں عزاداری کے پُرامن، پُرعقیدت اور بھرپور جلوسوں کے انعقاد پر پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن شیعہ و سنی قوم نے دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ ملت اسلامیہ ایک بیدار، باوقار اور غیرت مند قوم ہے جو حسینیت کے دشمنوں اور ملک دشمنوں کا ان کی قبر تک تعاقب کرتی ہے۔
-
پاکستان میں حسینیت کا ریفرنڈم اربعین حسینی
حوزہ/ اربعین حسینی کے موقع پر پورا پاکستان دنیا کے نقشے پر زینبی للکار بن کر بنو امیہ خائن طلقاء ابن طلقاء کی باقیات کو جناب سیدہ زینب کبریٰ کی نیابت میں کہہ رہا تھا: فواللہ لا تمحو ذکرنا! (اے طلقاء کے بیٹے یزید!) اللہ کی قسم، تو ہماری یاد کو نہ مٹاسکے گا۔
-
شبیہ منظر کربلا کی زیارت کو امڑہ حسینیوں کا ہجوم
حوزہ/ زائرین کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم اس بار اربعین امام حسین علیہ السّلام کے لیے کربلا نہ جا سکے اسلئے ہم اپنے سید و سردار کو یہیں سے پرسہ دینے کے خواہاں اور کوشاں ہیں۔
-
پاکستان کا سندھ صوبا نجف تا کربلا کا منظر بن گیا
حوزه/ عزاداری امام حسینؑ کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ذریعے خون کے عطیات جمع کرکے امام حسینؑ کے نام پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ضرورت مند انسانوں کو عطیہ کئے گئے۔
-
چودہ ملین سے زائد زائرین اربعین میں شریک+تصاویر
حوزہ/ آستانہ مقدس حرم حضرت عباس(ع) کے مطابق کربلا میں ساڑھے چودہ ۱۴ میلین زائرین نے چہلم منایا۔
-
کورونا بھی امام حسین اور حضرت عباس علیہما السلام کے شیدائيوں کو روک نہیں سکا تقریبا ڈیڑھ کروڑ زائرین کربلا پہنچے
حوزہ/ حضرت عباس علیہ السلام کے روضۂ اقدس نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ اس سال اربعین میں امام حسین علیہ السلام کے تقریبا ڈیڑھ کروڑ شیدائي کربلا پہنچے۔
-
ایران میں امام حسین اور ان کے با وفا صحابیوں کا چہلم پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا
حوزہ/ ایران کے نیشل کرونا کمانڈ سینٹر کی ہدایات کے مطابق اربعین شہدائے کربلا کی مجالس بڑے اجتماعات کے بغیر انجام پائیں اور ایران کے سب ہی ٹی وی چینلوں اور رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ www.khamenei.ir اور آپ کے دفتر کے ٹوئٹر پیج اور دیگر سوشل میڈیا چینلوں پر زیارت اربعین کا پروگرام براہ راست نشر کیا گیا۔
-
کرگل،اربعین حسینی پر پوری مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پیش کی گئی شہدائے کربلا کو خراج عقیدت
حوزہ/ 19-COVID کے مد نظر انتظامیہ کے طرف سے اجراء شدہ SOP کے مکمل رعایت کرتے ہوئے قصبہ کرگل کے سیاہ پوش عزادار نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے دستوں کی شکل میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کی۔
-
عراق ،کربلا معلی سے داعشی میڈیا انچارج گرفتار
حوزہ/ عراقی انٹلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی انٹیلیجنس فورسز نے کربلا میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے کچھ مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
-
کراچی میں سفر عشق، مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے ہزاروں عزاداروں کی اربعین واک جاری
حوزہ/ ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسینؑ دس دس، پندرہ پندرہ کلومیٹر پیدل سفر کرکے نشترپارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوے۔