حوزہ/مسجد و امام بارگاہ المحسن میں محرم الحرام کی تیسری مجلسِ عزاء نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی؛ جہاں عاشقانِ اہلِ بیتؑ کی تاریخی تعداد نے شرکت کرکے حضرت امام حسینؑ علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں پرسہ پیش کیا۔ عزاداران کے پُرجوش اجتماع نے محبتِ اہلِ بیتؑ اور شعائرِ حسینیؑ سے والہانہ وابستگی کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔ مجلس عزاء سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید علی رضا رضوی نے اپنے پُرمغز خطاب سے حاضرین کو فیضیاب کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha