حوزہ / امام حسین علیہ السلام نے ایک روایت میں شیعوں کے ۱۲ویں پیشوا کا تعارف کروایا ہے۔
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب کمال الدین وتمام النعمہ سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الحسین (علیهالسلام):
منّا اثنا عشر مهدیّاً اوّلهم امیرالمومنین علی بن ابیطالب (علیهالسلام) و آخرهم التاسع من ولدی و هو الامام القائم بالحق. یحیی اللّه به الأرض بعد موتها و یظهر به دین الحق علی الدین کلّه و لو کره المشرکون.
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
ہم میں سے بارہ مھدی(ہدایت کرنے والے) ہیں۔ ان میں سے پہلے امیرالمومنین علی ابن ابن ابی طالب علیہ السلام ہیں اور ان میں سے آخری میرے نویں فرزند ہیں اور وہ امام اور حق کا قیام کرنے والے ہونگے۔ خداوند عالم ان کے وسیلہ سے زمین کو اس کی موت کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا اور تمام ادیان پر دین حق کو فتح و کامرانی سے ہمکنار کرے گا۔ اگرچہ مشرکین اس کو پسند نہیں کریں گے۔
کمالالدین و تمام النعمه، جلد ۱، باب ۲۹، صفحه ۳۱۷
آپ کا تبصرہ