۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
حدیث روز
یہ افراد مشرکین سے بھی بدتر ہیں

حوزہ / رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں منافقین کے شر کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب بحارالانوار سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

اِنّی لاَ اَخافُ عَلی اُمَّتی مُؤمناً وَ لا مُشْرِکاً، اَمّا المُؤمِنُ فَیَمنَعُهُ اللّهُ بِایمانِهِ وَ اَمَّا المُشْرِکُ فَیَقْمَعُهُ اللّهُ بِشرکِهِ، وَ لکِنّی اَخافُ عَلَیْکُمْ کُلَّ مُنافِق عالِمِ اللّسانِ، یَقُولُ ما تَعرِفُونَ وَ یَفْعَلُ ما تُنْکِرونَ.

 پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

میں اپنی امت کے لئے مومن اور مشرک انسان کے خطرے سے نہیں ڈرتا کیونکہ خداوندعالم مومن(بندے) کے خطرے کو اس کے ایمان کے ذریعہ ڈال دیتا ہے اور مشرک کو اس کی سرکشی کی وجہ سے نابود کر دیتا ہے لیکن میں اپنی امت کے بارے میں جن افراد کے شر سے ڈرتا ہوں وہ منافق ہیں۔ منافق چرب زبان ہوتے ہیں اور وہ اپنے باطن میں ایک ہدف رکھتے ہیں (جس کو وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں)۔ ان کی باتیں دلچسپ ہوتی ہیں لیکن وہ برے اور ناپسندیدہ کام انجام دیتے ہیں۔

بحارالأنوار،  جلد ۳۳، صفحه ۵۸۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .