حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب نہج البلاغہ سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام علی علیہ السلام:
اِنَّ هذِهِ الْقُلُوبَ تَمَلُّ کَما تَمَلُّ الاَْبْدانُ فَابْتَغُوا لَها طَرائِفَ الْحِکَمِ.
حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام نے فرمایا:
دل بھی جسموں کی طرح تھک جاتے ہیں۔ پس دلوں کے سکون کیلئے نئی حکمتوں کو تلاش کرو(روح افزا حکمتیں دلوں کی تھکاوٹ کو دور کر دیتی ہیں) ۔
نهج البلاغه : حکمت ۸۹، ص ۱۱۲۷