۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام حسین علیہ السلام نے ایک روایت میں انسانوں کی دنیا اور آخرت سے وابستگی کی مقدار  کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب تحف العقول سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسین علیہ السلام:

إنَّ النّاسَ عَبیدُ الدُّنیا، وَ الدّینُ لَعقٌ عَلی ألسِنَتِهِم یَحوطونَهُ ما دَرَّت مَعایِشُهُم، فَإِذا مُحِّصوا بِالبَلاءِ قَلَّ الدَّیّانونَ.

حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:

لوگ دنیا کے غلام ہیں اور ظاہری طور پر اپنے آپ کو دیندار کہتے ہیں۔ جب تک ان کی زندگی کا سسٹم درست انداز میں چلتا رہے وہ(دین) کا دفاع کرتے ہیں لیکن جب انہیں آزمائش اور امتحان کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو دیندار بہت کم رہ جاتے ہیں۔

تحف العقول، ص ۲۴۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .