۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
فدا حسين یزدانی

حوزہ/ آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا پاکستان کی تاریخ ہمارے خون سے رنگین ہوتی رہے گی عدل و انصاف کے تقاضے کہاں ہیں؟ دشمن جب اور جہاں چاہتا ہے ٹارگٹ بنالیتا ہے آخر ہمارے حفاظتی ادارے کہاں ہیں؟!۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں شیعہ قوم پر ظلم  بربریت قتل و غارت کا سلسلہ رک نہ سکا، مچھ بولان میں 11 شیعہ مزدور ذبح کردیئے گئے۔ 

اس سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صدر جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم المقدسہ محترم حجۃ الاسلام مولانا فدا حسين یزدانی نے کہا کہ حفاظتی اداروں پہ سوالیہ نشان ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے نا معلوم مسلح افراد مچھ کے علاقے گشتری میں مقامی کوئلہ کان میں کام کرنے والے11 شیعہ مزدوروں کو انکے رہائشی کمروں سے اغواء کرلیتے ہیں اور قریب ہی واقع ایک مکان میں لے جا کر ہاتھ پاؤں اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر تیز دھار آلے سے ذبح کرکے انہیں قتل کردیا جاتا ہے اور موقع سے فرار ہوجاتے ہیں!۔

آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا پاکستان کی تاریخ ہمارے خون سے رنگین ہوتی رہے گی عدل و انصاف کے تقاضے کہاں ہیں؟ دشمن جب اور جہاں چاہتا ہے ٹارگٹ بنالیتا ہے آخر ہمارے حفاظتی ادارے کہاں ہیں؟!۔

لواحقین کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا جانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے۔

ہم اس سانحے کی شفاف طریقے سے تحقیقات کرکے ہر طریقے سے ملوث افراد کو گرفتار اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .