۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جمعية العمل الإسلامي

حوزہ/ جمعیت العمل اسلامی بحرین نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کو استکبار جہاں سے نجات دلانے، اسلام کو عملی میدان میں لاگو کرنے اور اسے نظام اور زندگی کے مختلف شعبوں میں تبدیلی لانے کے مقصد سے برپا کیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت العمل اسلامی بحرین نے انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک بیان میں کہاکہ انقلاب اسلامی ایران کو استکبار جہاں سے نجات دلانے،اسلام کو عملی میدان میں لاگوکرنےاوراسے نظام اور زندگی کے مختلف شعبوں میں تبدیلی لانے کے مقصد سے برپا کیاگیاتھا اور اس راہ کو جاری رکھنادنیا کے تمام مسلمانوں اور آزادی پسند لوگوں کی ذمہ داری ہے اوراس انقلاب کو صرف ایران کی انقلابی قوم تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔

جمعیت العمل الاسلامی نے بیان کیا کہ جو بھی انقلاب میں کامیابی حاصل کرنا اور انقلاب کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اسے چیلنجوں کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئےانقلاب اسلامی کو اپنے لئے نمونہ عمل اور میزان قراردیناچاہئے۔

العمل الاسلامی نے اشارہ کیا کہ انقلاب اسلامی کی فتح نے ثابت کیا کہ امت اسلامیہ کی نجات اور چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مراجع عظام کی قیادت صحیح راستہ ہے۔

جمعیت نے بیان کیا کہ آزادی،استقلال،عزت و وقار کی راہ وہی استقلال ہے جو استکباری،استعماری طاقتوں اور ان کے محوروں اور وابستگان سے دور ہو اور ہمیں آزاد اسلامی طرز عمل کو رہبر،قائد اور زندگی کے نقطہ نظر کے طور پر انتخاب کرنا چاہیے۔

جمعیت العمل الاسلامی بحرین نے آخر میں،انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت ملت ایران کے غیور عوام اور دنیا بھر کے آزادی پسند لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے انقلاب اسلامی کی حفاظت، رہبر معظم کی سلامتی اور انقلاب کے تسلسل ، ترقی اور پیشرفت کے لئے دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .