۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری

حوزہ/ صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے کہا کہ عالم اسلام کو یہ سوچنا ہوگا کہ اگر اس طرح سے خاموش رہے  تو تشدد اور جارحیت صرف اسرائیل اور فسلطینیوں تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ دوسرے ممالک بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا کہ فلسطینی عوام سے پاکستانی عوام کی اظہار یکجہتی ملت پاکستان کا شرعی اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے، جس سے کوتاہی نہیں کریں گے۔ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز صہیونی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی صہیونی مظالم کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ تمام طاقت و وسائل رکھنے کے باوجود ناصرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو حمایت سمجھ کر اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ عالم اسلام کو یہ سوچنا ہوگا کہ اگر اس طرح سے خاموش رہے  تو تشدد اور جارحیت صرف اسرائیل اور فسلطینیوں تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ دوسرے ممالک بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے۔  فلسطین میں عورتوں، بچوں اور رہائشی آبادی پر بمباری اسرائیل کی جانب سے جاری انسانیت سوز مظالم کھلی دہشت گردی ہے،مسلم امہ کے حکمران مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے لئے اپنے ذاتی مفادات ختم کرتے ہوئے متحد نہ ہوئے تو تباہی و بربادی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .