۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا سید سلمان حسینی ندوی

حوزہ/ شیخ الحدیث مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے کہا: تمام محدثین اہلسنت کے نزدیک حدیث غدیر متواتر ہے ۔اس حدیث کو ان لوگوں نے ضعیف ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں قرآن اور حدیث پر یقین نہیں ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے مشہور و معروف اہلسنت عالم دین،شیخ الحدیث مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے حدیث غدیر کے تواتر کو عالم اسلام کے عظیم محدثین کی کتب حدیث کی روشنی میں بیان فرمایا ۔انہوں نے کہاکہ تمام محدثین اہلسنت کے نزدیک حدیث غدیر متواتر ہے ۔اس حدیث کو ان لوگوں نے ضعیف ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں قرآن اور حدیث پر یقین نہیں ہے ۔صرف اور صرف ناصبی اس حدیث کے تواتر کو تسلیم نہیں کرتے ۔یہ لوگ امت کے بڑے محقق علماء اور عظیم محدثین کے بھی مخالف ہیں اس لیے ان کی باتوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے

۔انہوں نے کہاکہ شیعہ و سنیّ دونوں مسلک کے علماء کے نزدیک حدیث غدیر متواتر ہے ۔مولانا نے مزید کہاکہ ہمیں فرقہ بندی سے اوپر اٹھ کر عالم اسلام کی فلاح و بہبود کے لیے متحد ہوکر کام کرنا چاہیے ۔قرآن نے ہمیں ایک امت کہاہے اس لیے ہماری صفوں میں اتحاد ضروری ہے ۔

مولانا نے حدیث ثقلین کی عظمت اور اس کے تواتر کو بھی بیان فرمایا۔مولانانے اپنی تقریر میں کہاکہ امام نسائی جیسے بزرگ اور عظیم محدث نے حضرت علیؑ کے فضائل بیان کیے ، لیکن انہیں بھی شام میں ناصبیوں نے منبر سے کھنچ لیا تھا اور قتل کردیا تھا ۔اس حقیقت کو آج چھپایا جاتاہے اور مسلمانوں کو نہیں بتایا جاتاکہ امام نسائی کو کس جرم میں شامی ناصبیوں نے قتل کیا تھا ۔

اخر میں بیان کیا کہ تمام عظیم محدث حدیث غدیر کی روایت کرتے ہیں اس لیے اس حدیث سے انکار ممکن نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .