۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
بلتستان کے معروف عالم دین " آخوند محمد تقی" انتقال کر گئے مقامی قبرستان میں سپردخاک

حوزہ/ "آخوند محمد تقی" اپنے خطابت کی وجہ سے بلتستان بھر میں معروف تھے، آپ محرم الحرام میں خصوصی طور پر راڈیو پاکستان میں بلتی زبان میں خطابت کرتے تھے۔مرحوم بلتی زبان کے نامور قصیدہ خواں بھی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بلتستان کے علاقہ چنداہ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین جو کئی عرصے سے "حسن کالونی " سکردو میں امام جماعت اور مرکزی امام بارگاہ کے خطیب کے عنوان سے دین مبین اسلام کی خدمت میں مشغول تھے کل مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

آخوند محمد تقی کے جسد خاکی کو آج نائب امام جمعہ سکردو حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی کی امامت میں تشییع کے بعد "حسن کالونی سکردو" میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

"آخوند محمد تقی" اپنے خطابت کی وجہ سے بلتستان بھر میں معروف تھے، آپ محرم الحرام میں خصوصی طور پر راڈیو پاکستان میں بلتی زبان میں خطابت کرتے تھے۔مرحوم بلتی زبان کے نامور قصیدہ خواں بھی تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .