۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
متنازع تقریر کے الزام میں علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف مقدمہ

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ  ہم معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف تکفیری عناصر کی مہم جوئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، چند سال قبل کے ایک وڈیو کلپ کو بہانا بنا کر فرقہ وارانہ پروپیگنڈہ کے ذریعہ وطن عزیزکی پرامن فضا کو مکدر کرنے کی جو سازش کی جارہی ہے وہ بلاجواز، کھلی زیادتی اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور کے تھانہ ستوکتلہ میں ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف توہین صحابہ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستوکتلہ میں شہری خالد محمود ولد خواجہ اصغر علی نے درخواست دائر کی کہ ذاکر شہنشاہ نقوی نے اپنی تقریر کے دوران صحابہ کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کئے اور ان کی تقریر کو ’’باقر ٹی وی‘‘ پر بھی نشر کیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ علامہ شہنشاہ نقوی کے ان الفاظ سے صحابہ کرام کی توہین ہوئی اور ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں، جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس تھانہ ستوکتلہ نے شہری خالد محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری طرف شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ  ہم معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف تکفیری عناصر کی مہم جوئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، چند سال قبل کے ایک وڈیو کلپ کو بہانا بنا کر فرقہ وارانہ پروپیگنڈہ کے ذریعہ وطن عزیزکی پرامن فضا کو مکدر کرنے کی جو سازش کی جارہی ہے وہ بلاجواز، کھلی زیادتی اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اِس بارے میں علامہ موصوف کا وضاحتی بیان منظر عام پر آچکا ہے۔ اس کے بعد سیاق و سباق سے ہٹ کر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11W کے تحت سرکاری اہلکار کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج بدنیتی پر مبنی ہے۔ لہٰذا تمام مسالک کے جید علماء کرام وطن عزیز کی پر امن فضا کو قائم رکھنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں تاکہ ملک میں ہم آہنگی اور وحدت کی فضا قائم رہے اور ملک دشمن عناصرکے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔

انہوں نے آخر میں عوام سے پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایام عزا میں انتہائی صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور ہر جگہ پرامن فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے اتحا د و وحدت کو فروغ دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .