۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
دیدار جمعی از مجروحین درگیری های اخیر نیجریه با شیخ زکزاکی

حوزہ / نائیجیریا کے شیعہ افراد کے ایک گروہ اور نائیجیریا میں حالیہ مظاہروں میں زخمی ہونے والوں نے رہبر شیعیان نائیجیریا شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شیعہ افراد کے ایک گروہ اور نائیجیریا میں حالیہ مظاہروں میں زخمی ہونے والوں نے نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نائیجیریا کے شہداء اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا: انسانی اقدار اور مذہب کا دفاع تاریخ کے تمام ادوار میں بہت اہمیت کا حامل ہے اور تمام ملتوں کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے کسی کوشش سے بهی دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ۱۵ دسمبر ۲۰۱۵ ء کو نائیجیریا کی سرکاری افواج نے شہر "زاریا" میں حسینیہ بقیۃ اللہ (عج) پر حملہ کردیا تها۔ جس کے نتیجے میں عزاداریٔ امام حسین علیہ السلام میں مشغول سینکڑوں شیعیان اہلبیت علیهم السلام شہید اور زخمی ہو گئے تهے اور شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بهی زخمی حالت میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ اس دوران نائیجیریا کے مختلف شہروں میں لوگ شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کے لیے مظاہرہ کرتے رہے اور سکیورٹی فورسز کے تشدد کے نتیجے میں بہت سارے مظاہرین زخمی اور شہید بهی ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .